Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

نئے افغان آرمی چیف نے عہدے کا چارج سنبھال لیا

Now Reading:

نئے افغان آرمی چیف نے عہدے کا چارج سنبھال لیا

افغانستان کے آرمی چیف قاری فصیح الدین نے باضابطہ ذمہ داریاں سنبھال لیں۔

افغانستان کی سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق افغان آرمی چیف قاری فصیح الدین نے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے اور انہوں نے باقاعدہ دفتر بھی جوائن کرلیا ہے۔

سرکاری نیوز ایجنسی کی جانب سے جاری کردہ تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ قاری فصیح الدین عام شہری کے لباس میں دفتر کی مرکزی کرسی پر بیٹھے ہیں اور ان کے ارد گرد دیگر ساتھی بھی موجود ہیں۔

طالبان کے کنٹرول کے بعد افغانستان کی عبوری کابینہ اور دیگر اداروں کے سربراہان کا اعلان کیا گیا تھا، اس اعلان کے مطابق طالبان کے سینیئر کمانڈر قاری فصیح الدین کو آرمی چیف مقرر کیا گیا تھا۔

واضح رہے اس سے قبل افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ کچھ روز قبل جوہوائی فائرنگ کی گئی اس کے الزام میں 80افراد کو گرفتار کیا گیا ہے، پنج شیر میں جو اسلحہ ہمارے ہاتھ آیا اس کو محفوظ جگہ پہنچایاجائے گا۔

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ افغانستان میں حکومت سازی کےلیے اقدامات مکمل ہیں صرف تکنیکی معاملات زیرغور ہیں، افغانستا ن سے انخلا کے بعد تمام فوجی سازوسامان کو ناکارہ بنایا گیا ہے، پنج شیر میں شمالی اتحاد کی وجہ سے مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

انھوں نے کہا تھا کہ ہم حکومت میں آتے ہی تمام سرمایہ کاروں کےلیے پر اعتماد فضا بحال کریں گے، دنیا بھر سے اپیل کرتے ہیں افغانستان کی تعمیر و ترقی میں مالی معاونت کریں، اقتدار سنبھالتےہی ہم دیگر معاملات پر توجہ دیں گے۔

افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کا مزید کہنا تھا کہ افغانستان  کی موجودہ صورتحال میں ہر شے مہنگی ہے، گزشتہ روز متحدہ عرب امارات سے امدادی سامان لے کر پرواز پہنچی ہے، افغان عوام افغانستان میں مزید جنگ نہیں چاہتے، ہمیں امید ہے کابل ائیرپورٹ بہت جلد پروازوں کے لیے بحال ہوجائےگا، ترکی اور مشرق وسطیٰ کی مدد سے کابل ائیرپورٹ کی بحالی کی کوشش کی جارہی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مصالحہ دار چپس کھانے کے مقابلے میں امریکی نوجوان ہلاک
متحدہ عرب امارات کا ویزہ حاصل کرنے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خبر
حج کے دوران کونسی غلطی کرنے پر بھاری جرمانہ عائد ہوگا؟
عیدالاضحیٰ پر کتنی چھٹیاں ہونگی؟ اعلان ہو گیا
افغانستان مختلف دہشتگرد تنظیموں کی آماجگاہ بن چکا ہے، امریکی ادارہ برائے سلامتی
نائجیریا، اجتماعی شادی پر انسانی حقوق کی تنظیم نے اعتراض کر دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر