Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

کھانے کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کرنے کے کیا نقصانات ہیں ؟ ماہرین نے بتادیا

Now Reading:

کھانے کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کرنے کے کیا نقصانات ہیں ؟ ماہرین نے بتادیا

اکثر افراد اپنے کھانوں کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرنا پسند کرتے ہیں تاہم اب ماہرین نے اس کے مضر اثرات کے بارے میں آگاہ کیا ہے۔

نئی تحقیق کے مطابق کھانے کی تصاویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنے کی عادت صحت کے لئے مضر ثابت ہوسکتی ہیں۔

امریکی یونیورسٹی آف ساؤتھ جارجیا میں کی جانے والی اس تحقیق میں کہا گیا کہ جو افراد اپنے کھانے کی تصاویر بناتے ہیں وہ لاشعوری طور پر زیادہ بھوک کا شکار ہو جاتے ہیں اور ان میں بسیار خوری کی کیفیت پیدا ہو جاتی ہے جس سے ان کے اندر ایک کے بعد دوسری خوراک کی طلب بڑھ جاتی ہے۔

اس حوالے سے ایک سروے میں بتایا گیا کہ 80 اور 90 کی دہائی میں پیدا ہونے والے باقاعدگی سے ہوٹلنگ کے موقع پر کھانا شروع کرنے سے قبل تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہیں۔

ماضی میں کی گئی تحقیقات میں کہا گیا تھا کہ سوشل میڈیا پر کھانے کی تصاویر شیئر کرنے کے کافی فوائد ہیں، مثال کے طور پر ایسا کرنے سے کھانے کا مزہ دوبالا ہو جاتا ہے۔

Advertisement

اس کی وضاحت کرتے ہوئے ماہرین کا کہنا تھا کہ کھانے کی تصاویر بنانے اور سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے سے دماغ کھانے کے حوالے سے ایک نکتے پر یکسو ہوتا ہے جس سے لاشعوری طور پر کھانے کی خوشبو دماغ میں بس جاتی ہے۔

تاہم اب پرانی تحقیق کے برعکس نئی تحقیق میں کہا گیا ہے کہ کھانے کی تصاویر بنانا اور انہیں سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے کے مضر اثرات ہیں جس سے معدہ زیادہ خوراک طلب کرتا ہے۔

نئی تحقیق میں ماہرین نے 145 افراد پرریسرچ کی جنہیں دو گروپوں میں تقسیم کیا گیا تھا، انہیں تلی ہوئی اور پنیر کی اشیاء دی گئی ااور ایک گروپ کو کہا گیا کہ کھانے سے قبل ان کی تصاویر بنائیں اور کھانے کے بعد اپنے تجربے سے مطلع کریں کہ کیا انہیں یہ اشیاء پسند آئیں اور وہ مزید انہیں کھانا چاہتے ہیں۔

تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ جس گروپ کو تصاویر بنانے کا کہا گیا تھا انہیں زیادہ نمبر دیے گئے یعنی انہوں نے زیادہ کھانا کھایا۔

ماہرین کا کہنا تھا کہ تصویر بنانے کے دوران دماغ کے مخصوص خلیات جو کمانڈ ارسال کرتے ہیں ان کی جانب سے معدے کو مزید خوراک کی کمانڈ موصول ہوئی جس کی بنیاد پر انہوں نے زیادہ کھایا جس سے ان کی کیلوریز میں اضافہ ہوا۔

ماہرین کے مطابق وہ افراد جو خوراک کا استعمال کم کرنے کے خواہاں ہیں خاص کر مغربی کھانے انہیں چاہئیے کہ وہ کھانے سے قبل تصویر بنانے سے اجتناب کریں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
گردن توڑ بخار کیا ہے؟ احتیاط اور علاج
ہائی ہیلز پہننے کے 5 فائدے جنہیں آپ نہیں جانتے
فالج، ہارٹ اٹیک اور دیگر امراض قلب کو ہمیشہ خود سے دور رکھنا چاہتے ہیں؟ تو یہ عادت اپنالیں
پاکستان دنیا کے 90 فیصد سگریٹ پیدا کرنے والے 9 غریب ممالک میں شامل
جلد کے زخم اور آنتوں کے درمیان گہرے تعلق کا انکشاف
سائنسدانوں نے لمبی اور صحت مند زندگی کا راز ڈھونڈ نکالا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر