Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے وفد کی ڈاکٹر عبدالقدیر خان کےگھر آمد

Now Reading:

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے وفد کی ڈاکٹر عبدالقدیر خان کےگھر آمد
مسلم لیگ ن

مسلم لیگ ن کا اہم مشاورتی اجلاس

پاکستان مسلم لیگ (ن) کا وفد آج محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان مرحوم کی رہائش گاہ پر تعزیت کےلئے گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے وفد نے ڈاکٹر عبدالقدیر خان مرحوم کی صاحبزادی اور اہل خانہ  سے تعزیت کی اور ان کےلئے دعا مغفرت و فاتحہ خوانی بھی کی۔

ذرائع کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کا وفد سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، احسن اقبال، خواجہ سعدرفیق اور مریم اورنگزیب پر مشتمل تھا۔

وفد نے ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی وفات پرپارٹی قائد محمد نوازشریف اور پارٹی کے صدرشہباز شریف کی جانب سے تعزیت کا پیغام بھی پہنچایا۔

اس موقع پر سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے ڈاکٹر قدیر خان کی صاحبزادی سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ قائد محمد نوازشریف اور شہبازشریف کو ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی رحلت پر دلی دکھ اور افسوس ہے۔

Advertisement

انہوں نے کہاکہ ڈاکٹرعبدالقدیرخان محسن پاکستان تھے، ملک اور قوم ہمیشہ ان کے مقروض رہیں گے،،پوری قوم ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو اپنا ہیرو مانتی ہے، یہ اعزازاور مقام ہمیشہ قائم رہے گا۔

 شاہد خاقان عباسی نے مزید کہاکہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان قوم کے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہیں گے۔

ذرائع کے مطابق ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی صاحبزادی نے نوازشریف ، شہبازشریف کی تعزیت اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے وفد کی آمد پر شکریہ ادا کیا۔

واضح رہےکہ اس سے قبل گزشتہ روزسربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان بھی ڈاکٹر عبدالقدیر خان مرحوم کے گھر تعزیت کےلئے گئے تھے۔

  اس مو قع پر سینیٹر طلحہ محمود بھی پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے ہمراہ موجود تھے۔

 مولانا فضل الرحمان نے محسن پاکستان ڈاکٹرعبدالقدیر خان مرحوم کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے ان کےلئے فاتحہ خوانی کی تھی۔

Advertisement

اس مو قع پر ڈاکٹر عبدالقدیر خان مرحوم کے داماد نعمان شاہ نے پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان کا استقبال کیا تھا۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹرعبدالقدیر خان ہماری تاریخ کا روشن باب ہے، اس دنیا میں بڑے لوگ ایک مشن، ایک نصب العین لے کر آتے ہیں ، ڈاکٹرعبدالقدیر خان وہ شخصیت ہیں جو اپنا مشن پورا کرکے گئے ہیں، وہ پاکستان اور پاکستانی قوم کو بہت کچھ دے کر گئے ہیں۔

 انہوں نے مزید کہا تھا کہ اللہ پاک ڈاکٹرعبدالقدیر خان کی مغفرت فرمائے ۔

واضح رہےکہ گزشتہ ہفتے ایٹمی پروگرام کے خالق محسن پاکستان ڈاکٹرعبدالقدیر خان  کا انتقال ہوا تھا۔

 ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے انتقال کے فوراً بعد ان کا چند روز قبل لکھا گیا خط بھی منظر عام پر آیا۔

 ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے اپنے خط میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو کہا کہ آپ کے علاوہ وزیرِ اعظم اور دیگر صوبوں کے وزرائے اعلیٰ کو میری یاد تک نہ آئی۔

Advertisement

 ایٹمی پروگرام کے خالق محسن پاکستان ڈاکٹرعبدالقدیر خان نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو لکھے گئے خط  میں انہیں بھیجے گئے گلدستے کا شکریہ بھی ادا کیا۔

ڈاکٹر عبدالقدیر نے لکھا کہ میں اب پہلے سے بہت بہتر محسوس کررہا ہوں، میں شکر گزار ہوں کہ میرے صوبے کے وزیراعلیٰ نے مجھے مشکل وقت میں یاد رکھا، وزیراعلیٰ سندھ کے علاوہ وزیرِ اعظم اور دیگر صوبوں کے وزرائے اعلیٰ کو میری یاد تک نہ آئی۔

یاد رہے کہ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ڈاکٹر عبدالقدیر کو گلدستہ بھیجا تھا، جس میں ان کی صحت یابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا تھا۔

 ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی جانب سے وزیراعلیٰ سندھ کو جوابی خط 4 اکتوبر کو اسلام آباد سے لکھا گیا۔

 ڈاکٹرعبدالقدیر خان کی تدفین  اسلام آباد کے ایچ ایٹ قبرستان میں کی گئی ہے۔

محسن پاکستان ایٹمی سائنسدان ڈاکٹرعبدالقدیر خان کی نمازِ جنازہ اسلام آباد کی فیصل مسجد میں ادا کی گئی، نماز جنازہ میں وفاقی وزراء اور اعلیٰ عسکری قیادت سمیت عوام بھی بڑی تعداد میں شریک ہوئے۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیراعظم کی کرغزستان سے پاکستانی طلباء کو واپس لانے کے انتظامات کرنے کی ہدایت
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا کرغزستان کا دورہ منسوخ
ن لیگ کی نئی نسل کی قیادت مریم نواز کر رہی ہیں، خواجہ آصف
کرغزستان کی تازہ صورتحال سامنے آ گئی
پاکستانی طلبہ پر تشدد؛ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کرغزستان روانہ
کرغزستان سے 140پاکستانی طلبہ کی لاہور واپسی، وزیر داخلہ نے استقبال کیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر