بھارتی فلمی ناقد اور اداکار کمال راشد خان المعروف کے آر کے نے پاکستان کی شاندار فتح کے بعد پاکستانی ٹیم کا گلی کرکٹ ٹیم سے موازنہ کرنے پر معافی مانگ لی ہے۔
تفصیلات کے مطابق بھارت فلمی ادا کارکمال راشد خان نے پاکستانی ٹیم کی تعریفوں کے پل باندھتے ہوئے متعدد ٹوئٹس کیں جن میں انہوں نے جہاں بھارتی کپتان ویرات کوہلی اور نریندر مودی کو تنقید کا نشانہ بنایا وہیں پاکستانی کپتان بابراعظم کی تعریف کی۔
کمال راشد نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ آج میں نے پاکستانی ٹیم کو تقریبا پانچ چھ سال بعد کھیلتے دیکھا، مجھے نہیں معلوم تھا کہ یہ ٹیم اتنی اچھی کارکردگی پیش کرسکتی ہے۔
فلم ناقد نے کہا کہ میں اس ٹیم کو گلیوں کی کرکٹ ٹیم سے ملانے پر معافی چاہتا ہوں۔
AdvertisementToday, I watched Pakistan team playing after 5-6 years, So I didn’t know that it’s so good. So I am really sorry for comparing it with Juhu Gali team. #IndvsPak #ICCT20WorldCup2021
— KRK (@kamaalrkhan) October 24, 2021
دوسری جانب کے آر کے نے ویرات کوہلی سے کپتانی کے عہدے سے استعفی دینے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔
کے آر کے نے قومی ٹیم کے بولر شاہین شاہ آفریدی کی بھی تعریف کی اور بابر اعظم کو ویرات کوہلی سے بڑا کھلاڑی قرار دیا۔
AdvertisementI never know that Pakistan’s captain #BabarAzam is 2nd rank ICC T20 player in the world. And 21 years only #ShaheenAfridi is so dangerous bowler. Matlab Babar Is bigger player than #viratkholi. Unbelievable!
— KRK (@kamaalrkhan) October 24, 2021
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News