Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

آرمی چیف کی طرف سے ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی قبر پر پھولوں کا گلدستہ بھجوایا گیا

Now Reading:

آرمی چیف کی طرف سے ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی قبر پر پھولوں کا گلدستہ بھجوایا گیا
آرمی چیف

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی جانب سے محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی قبر پر پھولوں کا گلدستہ بھجوایا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور نیول چیف کی جانب سے بھی ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی قبر پر پھولوں کا گلدستہ بھجوایا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ایئر چیف اور کور کمانڈر ٹین کور کی جانب سے بھی پھولوں کا گلدستہ بھجوایا گیا۔

واضح رہےکہ پاکستان ایٹمی سائنسدان ڈاکٹرعبدالقدیر خان انتقال کرگئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق طبیعت ناساز ہونے  کے باعث اسپتال کے آئی سی یو وارڈ میں منتقل کیا گیا تھا۔

Advertisement

ڈاکٹر عبدالقدیر خان کچھ ہفتے پہلے کورونا سے متاثر ہوئے تھے۔ وہ پہلے الشفا ہسپتال اور بعد میں ملٹری ہسپتال میں زیر علاج رہے۔

ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو علاج معالجے کی بہترین سہولیات فراہم کی گئیں ، ملٹری ہسپتال میں کورونا سے صحت یاب ہونے کے بعد انہیں گھر منتقل کر دیا گیاتھا۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ رات پھیپھڑوں کے مرض کے سبب ان کی طبعیت اچانک خراب ہوگئی، جس کے باعث انہیں قریبی کے آر ایل ہسپتال منتقل کیا گیا۔

ڈاکٹروں کی جان توڑ کوششوں کے باوجود ڈاکٹر عبدالقدیر خان جانبر نہ ہو سکے اور آج صبح  اچانک حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کرگئے۔

ان کی وصیت کے مطابق نماز جنازہ فیصل مسجد میں ادا کر دی گئی ہے،  نماز جنازہ میں وفاقی وزرا، ارکین پارلیمنٹ اور عسکری قیادت نے شرکت کی۔

ذرائع کے مطابق نماز جنازہ کے موقع پر عوام کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔

Advertisement

اس موقع پرسیکیورٹی اداروں نے سخت حفاظتی انتظامات کررکھے تھے۔

 ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی تدفین اسلام آباد کے ایچ 8 قبرستان میں مکمل سرکاری اعزاز کے ساتھ کی جائے گی۔

اس سےقبل  وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایاکہ انہوں نے دو مرتبہ ڈاکٹر عبدالقدیر کی فیملی سے رابطہ کیا، ڈاکٹر عبدالقدیر کی خواہش کے مطابق ان کی تدفین ایچ ایٹ قبرستان میں ہوگی۔

 شیخ رشید نے بتایاکہ انتظامیہ کو ایچ ایٹ قبرستان میں ڈاکٹر عبدالقدیر کی قبر کی تیاری کی ہدایات جاری کردی گئی ہے، 3 بجے سے قبل ڈاکٹر عبدالقدیر کی قبر تیار ہوجائے گی۔

وزیرداخلہ نے کہاکہ فیصل مسجد میں بھی ان کی قبر تیار کروائی گئی ہے،فیملی کی خواہش کے مطابق ڈاکٹر عبدالقدیر کی تدفین ایچ ایٹ قبرستان میں ہوگی۔

ان کا مزید کہناتھا کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان کےانتقال پرپوری قوم غمزدہ ہے، قومی پرچم سرنگوں رہے گا، ڈاکٹر قدیر کو پورے اعزازکے ساتھ سپرد خاک کیا جائے گا، ان کی خدمات کسی تعارف کے محتاج نہیں

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کرغزستان: متاثرہ پاکستانیوں کے انخلا کیلئے پاک فضائیہ متحرک
وزیراعظم کی کرغزستان سے پاکستانی طلباء کو واپس لانے کے انتظامات کرنے کی ہدایت
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا کرغزستان کا دورہ منسوخ
ن لیگ کی نئی نسل کی قیادت مریم نواز کر رہی ہیں، خواجہ آصف
کرغزستان کی تازہ صورتحال سامنے آ گئی
پاکستانی طلبہ پر تشدد؛ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کرغزستان روانہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر