Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

کراچی میں پولیس نے چرس کی اسمگلنگ ناکام بنادی

Now Reading:

کراچی میں پولیس نے چرس کی اسمگلنگ ناکام بنادی

کراچی میں جوہر آباد سندھ پولیس نے بین الصوبائی چرس اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔

جوہر آباد پولیس نے کوئٹہ سے کراچی منشیات اسمگل کرنے والے گروہ کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن کرتے ہوئے اعلیٰ کوالٹی کی 70 کلو چرس برآمد کرلی۔

آپریشن کے دوران ایک ملزم کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ ملزم کا دوسرا ساتھی فرار ہوگیا۔

پولیس کے مطابق  گرفتار ملزم ی رضوان علی کوئٹہ سے لوڈ گاڑی میں چرس لیکر کراچی آتا تھا جبکہ ملزم کا ساتھی عمران ولد حیدر زمان کراچی میں مال وصول کرکے خفیہ مقام پر چھپاتا تھا۔

 گرفتار ملزم نے بتایا کہ عمران اسکا پھوپھی زاد بھائی ہے اور قلعہ عبداللہ سے کوئٹہ مال پہنچاتا ہے بعد ازاں کراچی میں دوبارہ موصول کرتا ہے، ملزمان بعد میں یہ چرس کراچی کے مختلف علاقوں میں فروخت کیا کرتے تھے۔

Advertisement

 گرفتار ملزم کے انکشافات کی روشنی میں پولیس کی کارروائی جاری ہے۔ مزید گرفتاریاں متوقع ہیں، تھانہ جوہر آباد نے مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔

پولیس کا کہنا تھا کہ منشیات کے خلاف آپریشن ہماری معمول کی کارروائی کا حصہ تھی، ہم  نوجوانوں میں بڑھتے ہوئے منشیات کو روکنے کی بھرپور کوششیں کر رہے ہیں۔

پولیس کے مطابق منشیات ایک بری لت ہے جس سے نوجوانوں کا مستقبل تباہ ہوجاتا ہے اور گھر برباد ہوجاتے ہیں، لہذا ہر قسم کے منشیات کے خلاف پولیس اپنی ذمہ داری نبھانے کی پوری کوشش کرتی رہے گی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جرائم پیشہ لوگوں کی سرکوبی کرتے ہوئے نوجوانوں کو منشیات کے استعمال سے روکا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
رینجرز کی اندرون سندھ کچے میں کارروائیاں؛ 20 لاکھ ہیڈ منی کا ملزم گرفتار
پولیس نے دہشت گردوں کی پنجاب میں داخلے کی کوشش ناکام بنا دی
لکی مروت کے تھانے پر شدت پسندوں کا حملہ ناکام
کوہاٹ میں دہشتگردوں کا حملہ، پولیس اہلکاروں سمیت 4 افراد شہید
پشاور: جوڈیشل کمپلیکس میں فائرنگ، سی ٹی ڈی اہلکار شہید
ڈیرہ اسماعیل خان؛ نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 5 افراد جاں بحق
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر