لاہور اسٹیشن پر دہی خریدنے کے لیے ٹرین روکنے والے ڈرائیور کو معطل کردیا گیا۔
پاکستان اور بھارت میں ڈرائیورز کی جانب سے اپنے ذاتی کاموں یا پھر کھانے پینے کے لیے ٹرین روک کر مسافروں کی جان خطرے میں ڈالنے کے درجنوں واقعات رپورٹ ہوچکے ہیں اور ایسی حرکت کرنے والے ڈرائیورز کو وقتی طور پر معطل بھی کردیا جاتا ہے لیکن ان واقعات میں کمی واقع نہیں ہورہی۔
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ٹرین ڈرائیور لاہور کے کاہنہ کاچھا ریلوے اسٹیشن میں مسافروں سے بھری ٹرین روک کر دہی لینے چلا جاتا ہے اور جیسے ہی وہ دہی لے کر واپس آتا ہے تو ٹرین چل پڑتی ہے۔
لاہور ڈویژن میں کاہنہ کاچھا ریلوے اسٹیشن کے قریب انجن نمبر 5217 کا اسسٹنٹ ڈرائیور ٹرین روک کر دہی لینے کے لیے بازار گیا۔
Advertisement٭ وفاقی وزیر ریلوے سواتی نے نوٹس لیتے ہوئے فوری طور پر ٹرین ڈرائیور رانا محمد شہزاد اور افتخار حسین اسسٹنٹ ڈرائیور کو معطل کرنے کے احکامات جاری کردیئے۔ pic.twitter.com/ijB0MIPPW2
— RegionalTelegraph (@RegnlTelegraph) December 7, 2021
سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ڈرائیور کی اس حرکت پر شدید تنقید کی جارہی ہے اور مسافروں کی جان خطرے میں ڈالنے پر سخت رد عمل کا اظہار کیا جارہا ہے۔
ایک صارف نے کہا ’’ محکمہ ریلوے اپنے سٹاف کو نظم وضبط کا پابند نہیں رکھ سکا، انسانی جانوں سے کھیلنے کے واقعات آج بھی ہورہے ہیں‘‘۔
سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد وزیرریلوے اعظم سواتی نے بھی واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ٹرین ڈرائیور رانا شہزاد اور اور اسسٹنٹ ڈرائیور افتخار حسین کو معطل کردیا۔
وفاقی وزیر نے اپنے بیان میں کہا کہ اس طرح کے واقعات ہرگز برداشت نہیں کیے جائیں گے اور آئندہ کوئی ایسا واقعہ پیش آیا تو متعلقہ شخص کے خلاف بھی سخت ایکشن لیا جائے گا جب کہ ریلوے قومی امانت ہے ، ہم اسے ذاتی مقاصد کیلئے استعمال نہیں ہونے دیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News