Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

آگ لگنے کے باوجود عوام ’شادی کا کھانا‘ کھانے میں مصروف

Now Reading:

آگ لگنے کے باوجود عوام ’شادی کا کھانا‘ کھانے میں مصروف
شادی

شادی

بھارت میں ایک شادی کی تقریب میں آگ لگنے کے باوجود لوگ شادی کا کھانا کھانے میں مصروف دکھائی دے رہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر شادی کی تقریبات سے متعلق اکثر ویڈیوز وائرل ہوتی رہتی ہیں اور زیادہ تر ان وائرل ویڈیوز کا تعلق بھارت سے ہوتا ہے جہاں دلہن کے بھاگنے ، خود گاڑی چلانے یا پھر دلہا کو تھپڑ مارنے کی ویڈیوز آئے روز سامنے آتی رہتی ہیں لیکن اس بار دلہا دلہن کے بجائے باراتیوں کی ویڈیو سامنے آئی ہے۔

بھارتی ریاست مہاراشٹرا کے شہر بھیونڈی کے انصاری میرج ہال میں شادی کی تقریب جاری تھی کہ اس دوران باراتی ’شادی کا کھانا‘ کھانے میں مصروف تھے کہ اچانک ان کے پیچھے خطرناک آگ بھڑک اٹھتی ہے جس سے لوگ فوراً کھانا چھوڑ کر اپنی نشستوں سے اٹھ جاتے ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ آگ لگنے کے باوجود کچھ لوگ ٹیبل پر آرام سے بیٹھے ہوئے ایسے کھانا کھانے میں مصروف ہیں کہ جیسے کچھ ہوا ہی نہیں ہو البتہ ایک شخص شدید پریشان دکھائی دے رہا ہے اور بار بار پیچھے بھی مڑ کردیکھ رہا ہے لیکن وہ شادی کا کھانا نہیں چھوڑنا چاہتا جس کے باعث قورمہ کھانے میں مصروف ہے۔

بھارتی فائر سروس کے مطابق آگ انصاری میرج ہال کے اسٹور روم میں رات 10 بجے کے قریب لگی جس سے وہاں موجود کرسیاں بھی مکمل طور پر جل گئیں تاہم کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔

رپورٹس کے مطابق فائر سروس والوں نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا تاہم آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی البتہ خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ بچوں کی جانب سے پٹاخے چھوڑنے کے باعث وہاں موجود پردوں کو آگ لگی جو دیکھتے ہی دیکھتے پھیل گئی۔

سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد صارفین کی جانب سے دلچسپ کمنٹس کیے جارہے ہیں۔ ایک صارف نے لکھا ’’آگ لگی بستی میں اور ہم اپنی مستی میں‘‘۔ جب کہ ایک صارف نے عامر خان کی فلم ’تھری ایڈیٹس‘ کا مشہور جملا شیئر کیا ’’ہٹاو یار مٹر پنیر پر فوکس کرو‘‘۔

Advertisement

ایک اور صارف نے لکھا ’’جان جائے مگر شادی کا کھانا نہ جائے‘‘، ایک صارف نے آگ لگنے کے باوجود کھانا کھانے میں مصروف شخص کے لیے لکھا اس حرکت سے ان صاحب کی زندگی میں ترجیحات کا پتہ لگ رہا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آدھی رات کو آئسکریم کھانے پر پابندی عائد
اے سی کے بغیر گرم گھر کو ٹھنڈا کرنے کا آسان ترین طریقہ
مصنوعی ذہانت کا کمال، مونا لیزا بھی گلوکارہ بن گئیں
برف میں لمبے عرصے تک رہنے کا نیا عالمی ریکارڈ قائم
6 سیکنڈ میں تصویر میں موجود اخبار تلاش کریں!!!
دنیا کی سب سے بڑی لفٹ کہاں موجود ہے؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر