Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

چیٹ کو محفوظ بنانے کے لیےواٹس ایپ کا منفرد فیچر

Now Reading:

چیٹ کو محفوظ بنانے کے لیےواٹس ایپ کا منفرد فیچر

موبائل ایپلی کیشن میں اگر کسی ایسی ایپ کی بات کی جائے جواپنے استعمال کنندگان کے لیے ہر دوسرے دن کوئی نہ کوئی اپ ڈیٹ یا فیچر متعارف کرواتی ہے توغالباً اس میں واٹس ایپ سر فہرست ہوگی۔ واٹس ایپ ہمیشہ نت نئے فیچر پر کام کرتا ہے چاہے وہ چھوٹے ہوں یا بڑے۔

واٹس ایپ استعمال کنندگان کی سیکیورٹی اور پرائیویسی کو محفوظ بنانے کے لیے ان کی چیٹ اور کالز کو اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن فراہم کرتا ہے۔ جس کی بدولت آپ کے پیغامات ہمیشہ آپ کے اور وصول کنندگان کے درمیان محفوظ رہتے ہیں۔ تاہم واٹس ایپ کی پیرینٹ کمپنی میٹا ان پیغامات کو پڑھ اور سن سکتی ہے۔

اب واٹس ایپ ڈیولپرز کی ٹیم اینڈروئیڈ اور آئی او ایس بی ٹا ورژن میں اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن کے ایک نئے بصری (ویژیول) فیچر پر کام کر رہی ہے۔

واٹس ایپ آپ کو یہ باور کروانا چاہتا ہے کہ یہ ایک ایسا محفوظ پلیٹ فارم ہے جہاں آپ اپنے عزیز و اقارب اور دوستوں سے آزادانہ گفت گو کرسکتے ہیں۔

اس فیچر کو آئندہ آنے والی اپ ڈیٹ میں اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن انڈیکیٹرز کے نام سے شامل کیا جائے گا۔

Advertisement

گوگل پلے بی ٹا ورژن  کے لیے جاری ہونے والے اس فیچر کے اسکرین شاٹس سے ظاہر ہوتا ہے کہ واٹس ایپ اس نئے انڈیکیٹرز کو ’ اسٹیٹس اور کالز‘ کے سیکشن میں شامل کرے گا۔ ممکنہ طور پر اس نوٹس کو چیٹ سیکشن میں بھی شامل کیا جاسکتا ہے۔

یہ نیا بصری اضافہ ابھی ڈیولپمنٹ کے مرحلے میں ہے اور جلد ہی اسے نئی آنے والی اپ ڈیٹ میں شامل کردیا جائے گا۔

اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن کیا ہے؟

اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن دو طرفہ کمیونیکیشن کا ایسا نظام ہے جہاں ایک دوسرے کے ساتھ رابطہ کرنے والے افراد ہی اس پیغام کو دیکھ، سن اور پڑھ سکتے ہیں۔

مثال کے طور پر آپ کا ڈیٹا ایک تالے (لاک) کے ساتھ محفوظ ہے اور پیغام وصول کرنے والے فرد کے پاس ہی اس پیغام کو پڑھنے کی خصوصی چابی (کی) ہے، لہذا مذکورہ فرد/افراد کے علاوہ کوئی دوسرا اس پیغا م کو نہیں پڑھ سکتا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ٹوئٹر جلد یوٹیوب کے ٹکر کی ایپ متعارف کرائے گا
انٹرنیٹ استعمال کرنے والے صارفین کے لیے بُری خبر آگئی
مارک زکربرگ کو بڑا دھچکا لگ گیا
موبائل فونز کی قیمتوں میں حیرت انگیز کمی؛ کونسا ماڈل کتنا سستا ہوا؟
یوٹیوب صارفین کے لئے بُری خبر
سولر پینلز استعمال کرنے والوں کیلئے بڑی خبر آگئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر