Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

گردن کے درد سے نجات کے لئے ایسے نسخے جو دیں منٹوں میں آرام

Now Reading:

گردن کے درد سے نجات کے لئے ایسے نسخے جو دیں منٹوں میں آرام

اکثرغلط سونے کی وجہ سے ہماری گردن ٹھہر جاتی ہے یا پھر مسلسل کمپیوٹر کے سامنے کام کرنے کی وجہ سے گردن میں شدید درد ہوتا ہے۔

لیکن ہماری روز مرہ کی مصروفیات اور طرزِ زندگی کی وجہ سے ہم اپنا خیال نہیں رکھ پاتے اور اس قسم کے درد کو نظر انداز کر دیتے ہیں، تاہم گردن کا درد ہمارے لئے خطرناک بھی ثابت ہو سکتا ہے، اس لئے اس کا فوری علاج ضروری ہے۔

اس درد سے کیسے نجات پائی جا سکتی ہے اس سے متعلق چند گھریلو نسخے ذیل میں موجود ہیں۔

گردن کے درد سے نجات کے گھریلو نسخے

سیب کا سرکہ

Advertisement

آپ نے سوچا بھی نہیں ہوگا کہ سیب کا سرکہ آپ کی گردن کے درد کو بھی ختم کر سکتا ہے،ایک چھوٹے سائز کے کپڑے یا چھوٹی تولیہ کو سیب کے سرکے میں بھگوئیں اور اس کو گردن کے اس حصے پر رکھیں جہاں درد ہو کچھ دیر کے لئے وہاں تولیہ کو رکھ کر دبائیں، کچھ ہی دیر میں درد غائب ہو جائے گا۔

گرم یا سرد کمپریس

سرد یا گرم کمپریس یعنی گرم پانی کو ہاٹ واٹر پیڈ میں بھر کر یا پھر کولڈ پیڈ سے گردن کی سکائی کرنے سے آپ کو گردن کے درد سے کچھ ہی دیر میں نجات مل سکتی ہے۔ اس سے خون کا بہاؤ بڑھتا ہے اور سکون بھی ملتا ہے۔

گردن کے درد سے نجات کے لئے ایک وقت میں 15 منٹ کے لیے ٹھنڈی یا گرم سکائی کریں فوری آرام کے لیے دن میں کم از کم 3-4 بار ایسا لازمی کریں کریں۔

گرم پانی سے نہائیں

سردی ہو یا گرمی نیم گرم پانی سے نہانا صحت پر بہترین اثرات مرتب کرتا ہے، گردن میں یا جسم کے کسی بھی حصے میں درد ہو تو گرم پانی سے نہائیں اور بار بار جسم کے اس حصے پر گرم پانی ڈالیں جہاں درد ہو، ایسا کرنے سے درد میں کمی آئے گی۔

Advertisement

تیل کی مالش

گردن کا درد ہمارے پٹھوں کے تناؤ، کھچاؤ اور نمی میں کمی کی وجہ سے بھی ہوتا ہے اس سے بچنے کے لئے پودینے کے تیل یا پھر ناریل کے تیل سے گردن کی مالش کریں، ایسا کرنے سے خون کی رگوں کو گرماہٹ ملے گی اور پٹھوں کا کھچاؤ دور ہوگا۔

سونے کا طریقہ اور نیند کی کمی

نیند کی کمی اور سونے کے لئے لیٹنے کی غلط پوزیشن بھی بھی کمر، سر اور گردن کے درد کی وجہ بن سکتی ہے اس لئے مکمل نیند لیں اور ساتھ اپنی سونے کی پوزیشن کو بدلیں، اور کوشش کریں کہ روزانہ 8 گھنٹے کی نیند ضرور لیں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
گردن توڑ بخار کیا ہے؟ احتیاط اور علاج
ہائی ہیلز پہننے کے 5 فائدے جنہیں آپ نہیں جانتے
فالج، ہارٹ اٹیک اور دیگر امراض قلب کو ہمیشہ خود سے دور رکھنا چاہتے ہیں؟ تو یہ عادت اپنالیں
پاکستان دنیا کے 90 فیصد سگریٹ پیدا کرنے والے 9 غریب ممالک میں شامل
جلد کے زخم اور آنتوں کے درمیان گہرے تعلق کا انکشاف
سائنسدانوں نے لمبی اور صحت مند زندگی کا راز ڈھونڈ نکالا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر