Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

کلونجی کے حیرت انگیز فوائد اور استعمال

Now Reading:

کلونجی کے حیرت انگیز فوائد اور استعمال

کلونجی میں کولیسٹرول، سر درد اور آنتوں کی بیماریوں سمیت دیگر کئی بیماریوں کا علاج موجود ہے اس کی اہمیت اس بات سے واضح ہے کہ کلونجی کھانا سنت بھی ہے۔

حضور اکرم ﷺکاارشاد ہے ”کلونجی استعمال کیا کرو کیونکہ اس میں موت کے سوا ہر بیماری کیلئے شفا ہے” اس حدیث سے ہی کلونجی کی اہمیت واضح ہو جاتی ہے۔

کلونجی کے استعمال سے کون کون سی بیماریوں کا خاتمہ ہو سکتا آیئے جانتے ہیں۔

کلونجی کے حیرت انگیز فوائد

ماہرین کے مطابق کلونجی دماغی کمزوری کو دور کرتی ہے، فالج کے مریض کے لئے کلونجی کے تیل کا استعمال مفید ہے، اس کو روزانہ صبح نہار منہ کھانے سے انسان بےشمار بیماریوں سے محفوظ رہتا ہے۔

Advertisement

زچہ خواتین کے لئے مفید

ایسی خواتین جنہیں بچے کی پیدائش کے بعد دودھ کم آتا ہو اور بچے کی بھوک مٹانے سے قاصر ہوں ایسی خواتین کلونجی سے بہتر کچھ نہیں اس کے لئے کلونجی کے چھ سات دانے صبح نہار منہ اور رات سونے سے قبل دودھ کے ساتھ استعمال کریں اس سے ان کے دودھ کی مقدارمیں اضافہ ہو جائے گا، البتہ حاملہ خواتین کلونجی کا استعمال کرنے سے گریز کریں۔

نظامِ ہاضمہ کے لئے مفید

کلونجی میں ایساغذائی ریشہ پایا جاتا ہے جو نظامِ ہاضمہ کو بہتر بناتا ہے، اس کے استعمال سے کھانا کھانے کے بعد پیٹ میں بھاری پن یا گیس کی شکایت نہیں ہوتی یہ معدے کے لئے بھی مفید ہوتی ہے کلونجی کو سر کے کے ساتھ ملا کراگر بچے کو کھلایا جائے تو پیٹ کے کیڑے مر جاتے ہیں۔

سردی زکام میں مفید

نزلہ، زکام اور کھانسی سردی میں ایک عام مسئلہ ہے مگر اس سے نجات کے لئے بھی کلونجی کا استعمال کیا جا سکتا ہے، اس کے لئے کلونجی کو بھون کر باریک پیس لیں اور کپڑے کی پوٹلی بنا کر بار بار سونگھیں اس سے زکام دور ہو جاتا ہے۔

Advertisement

گردے اور مثانے کے امراض

کلونجی گردوں اور مثانے کے جملہ امراض کو دور کرنے کے لئے بےحد فائدے مند ہے کلونجی پیشاب آور بھی ہے، اس کا جوشاندہ شہد میں ملا کر پینے سے گردے اور مثانے کی پتھری ختم ہو جاتی ہے۔

رنگت نکھارنے کے لئے بہترین

کلونجی خوبصورتی میں اضافے کے لئے بھی استعمال کی جا سکتی ہے، چہرے کی رنگت میں نکھار اور جلد صاف کرنے کے لئے کلونجی کو باریک پیس کر گھی میں ملا کر چہرے پر لیپ کرنے سے رنگت میں نکھار آتا ہے، اور کلونجی کے تیل سے چہرے کا مساج کرنے سے داغ دھبے اور دانے ختم ہوتے ہیں اور رنگ سرخ و سفید ہو جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
گردن توڑ بخار کیا ہے؟ احتیاط اور علاج
ہائی ہیلز پہننے کے 5 فائدے جنہیں آپ نہیں جانتے
فالج، ہارٹ اٹیک اور دیگر امراض قلب کو ہمیشہ خود سے دور رکھنا چاہتے ہیں؟ تو یہ عادت اپنالیں
پاکستان دنیا کے 90 فیصد سگریٹ پیدا کرنے والے 9 غریب ممالک میں شامل
جلد کے زخم اور آنتوں کے درمیان گہرے تعلق کا انکشاف
سائنسدانوں نے لمبی اور صحت مند زندگی کا راز ڈھونڈ نکالا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر