Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

چوری کا نیا اندازصارفین کو بھاگیا، ویڈیودیکھیں

Now Reading:

چوری کا نیا اندازصارفین کو بھاگیا، ویڈیودیکھیں

دنیا بھرمیں قیمتی اشیا کو چوری سے بچانے کے لئے جتنے حفاظتی اقدامات کئے جاتے ہیں چور چوری کے لئے اتنے ہی نت نئے طریقے ایجاد کر لیتے ہیں ایسی ہی چوری ایک واردات بھارت میں پیش آئی۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو کافی مقبول ہورہی ہے جس میں ایک چور کو خالی گھر میں کھڑکی سے داخل ہوتے ہوئے دیکھا جاسکتاہے۔

واضح رہے کہ خالی گھروں میں عموماً چوریاں ہوجاتی ہیں اور اس میں کوئی تعجب کی بات بھی نہیں ہے لیکن چوری کے لئے اپنائے جانے والے طریقہ کار پر ضرور حیرانگی ہوتی ہے۔

بھارت کے آئی پی ایس افسر روپن شرما نے ٹوئٹر پر ایک ایسی ہی ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں ایک چوربند کھڑکی کی جالی سے صرف ایک منٹ اور چند سیکنڈ میں گھر میں داخل ہونے میں کامیاب ہوجاتا ہے۔

اس ویڈیو کی حیرت انگیز بات یہ ہے کہ یہ چوری کرتے ہوئے نہیں بنائی گئی ہے بلکہ یہ چور کو پکڑنے کے بعد یہ جاننے کے لئے بنائی گئی کہ یہ کس طرح اس جالی سے گھر کے اندر داخل ہوا۔ اس ویڈیومیں دیکھا جاسکتا ہے کہ پولیس اہلکار چور کی ہتھکڑی کھول کراسے گھر میں کھڑکی سے داخل ہونے کا کہتے ہیں اور چور بڑی مہارت سے اپنے جسم کو ترچھا کر کے اس جالی سے گھر میں داخل ہو جاتا ہے۔

Advertisement

مائیکروبلاگنگ پلیٹ فارم پر یہ ویڈیووائرل ہونے کے بعد سے اب تک دس ہزار سے زیادہ لوگ نہ صرف دیکھ چکے ہیں بلکہ اس پر دلچسپ تبصرے بھی کر رہے ہیں۔

https://twitter.com/rupin1992/status/1482916113239343108?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1483062568805879812%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es2_&ref_url=about%3Asrcdoc

ایک صارف نے چورکوجمنازیم کاماہر قراردیتے ہوئے کہا یہ ضرور جمنازیم جاتا ہوگا تو دوسرے صارف نے لکھا کہ زیرو فگر اصل میں یہ ہوتا ہے دیکھیں اس زیرو فگر والے شخص کو۔

جبکہ ایک صارف نے چور کی محنت اور اس کی ذہانت کو داد دیتے ہوئے لکھا کہ یہ کام بھی اتنا آسان نہیں ہوتا اس میں بھی بہت محنت لگتی ہے، اسی طرح ایک صارف نے چور کے اس کارنامے پر انعام دینے کو کہا۔

واضح رہےکہ رواں ماہ کی ابتدا میں بھی گوہاٹی میں چوری کا ایک اور منفرد واقعہ پیش آیا تھا جس میں چور خالی گھر میں داخل ہو کرگھر کا قیمتی سامان لوٹنے کے بعد بھوک کی وجہ سے کچن میں چلا گیا تھا لیکن پڑوسیوں نے کچن سے کھانے کی بو آنے پر پولیس کو اطلاع دے کر چور کو گرفتار کروادیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آدھی رات کو آئسکریم کھانے پر پابندی عائد
اے سی کے بغیر گرم گھر کو ٹھنڈا کرنے کا آسان ترین طریقہ
مصنوعی ذہانت کا کمال، مونا لیزا بھی گلوکارہ بن گئیں
برف میں لمبے عرصے تک رہنے کا نیا عالمی ریکارڈ قائم
6 سیکنڈ میں تصویر میں موجود اخبار تلاش کریں!!!
دنیا کی سب سے بڑی لفٹ کہاں موجود ہے؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر