Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

ویرات کوہلی کو اپنی انا ختم کرنا ہوگی، کپل دیو

Now Reading:

ویرات کوہلی کو اپنی انا ختم کرنا ہوگی، کپل دیو

نئی دہلی: سابق بھارتی کپتان اور لیجنڈ کپل دیو نے کہا ہے کہ ویرات کوہلی کو اپنی ذاتی انا اپنے مستقبل کی خاطر قربان کرنا ہوگی۔

بھارتی میڈیا کو انٹریو دیتے ہوئے سابق کپتان کپل دیو نے کہا کہ  ٹیست کپتانی سے دستبرداری کے بعد ویرات کوہلی کو بطور عام کھلاڑی کھیلنے کے لئے اپنی انا کو قربان کرنا ہوگا۔ ان کے اچانک فیصلے نے بھارتی ٹیم کے مستقبل کو متاثر کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ برس ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کی کپتانی سے دستبردار ہونے کے بعد بھارتی کرکٹ بورڈ کی انتظامیہ نے ان کو ون ڈے کی کپتانی سے  بھی برطرف کردیا تھا۔

کپل دیو کا کہنا تھا کہ کوہلی ایک مشکل وقت سے گزر رہے ہیں اور ان کی باڈی لینگویج سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ شدید تناؤ کا شکار ہیں۔ سنیل گواسکر میرے ماتحت کھیل چکے ہیں خود میں اپنے کیرئیر میں سری کانت اور اظہر الدین کے ماتحت کھیل چکا ہوں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اس تناظر میں ویرات کو ایک نوجوان کھلاڑی کی طرح اسکواڈ کا حصہ بننا ہوگا اور نئے کپتان کے ماتحت کھیلنا ہوگا۔ ویرات پر یہ اخلاقی ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ نئے کپتان کی فیصلوں میں معاونت کریں اور آنے والے کھلاڑیوں کو بطور سینئر رہنمائی فراہم کریں۔

Advertisement

واضح رہے کہ ٹیسٹ کپتانی کی دوڑ میں روہت شرما اور کے ایل راہول مضبوط امیدوار ہیں۔ 34 سالہ روہت شرما ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے کی کپتانی کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں اور  ان کی کپتانی میں ممبئی انڈینز کی ریکارڈ فتوحات ان کی قومی ٹیم کی کپتانی کا مقدمہ مزید مضبوظ بنا دیتا ہے۔

 دوسری طرف کے ایل راہول جنوبی افریقہ کے خلاف بدھ سے شروع ہونے والی ون ڈے سیریز میں کپتانی کے فرائض سرانجام دیں گے۔

علاوہ ازیں، ویرات کوہلی کہ ٹیسٹ کپتانی سے دستبرداری نے کئی افواہوں کو جنم دیا ہے جس میں کرکٹ اتھارٹی سے ناخوشگوار تعلقات سر فہرست ہیں۔

 بی سی سی آئی کے سربراہ سارو گنگولی نے ویرات کوہلی کو دسمبر کے اوائل میں  کپتانی سے برطرف کردیا تھا جس کہ بابت ویرات کوہلی کا کہنا تھا کہ اس فیصلے سے قبل ان کو آگاہ نہیں کیا گیا۔

معروف بھارتی صحافی ایاز میمن کا کہنا تھا کہ جس انداز سے ویرات کوہلی کرکٹ فارمیٹس کی ذمہ داریوں سے الگ ہورہے ہیں وہ اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ بورڈ اور کوہلی کے درمیان موافقت کی فضا قائم نہیں ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاک کیوی ٹی ٹوئنٹی سیریز، پنجاب پولیس نے حکمت عملی تیار کر لی، آئی جی پنجاب
معروف پاکستانی کرکٹر نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا
یوسین بولٹ آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کے سفیر مقرر
محمد رضوان اور عرفان خان نیازی نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز سے باہر
پاک نیوزی لینڈ میچ: لاہور پولیس نے ٹریفک ایڈوائزری پلان جاری کردیا
کبھی کسی کی باتوں میں آ کر حکمت عملی تبدیل نہیں کی، بابر اعظم
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر