Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

آزمودہ نسخہ اپنائیں، بچوں اور بڑوں کو کھانسی سے چھٹکارا دلائیں

Now Reading:

آزمودہ نسخہ اپنائیں، بچوں اور بڑوں کو کھانسی سے چھٹکارا دلائیں

موسم میں تبدیلی ہماری طبعیت میں تبدیلی کی وجہ بنتی ہے، کبھی موسم گرم ہو رہا ہے تو کبھی اچانک ٹھنڈ واپس لوٹ رہی ہے۔

ایسے میں بچے ہوں یا بڑے ان کا سینہ جکڑنے لگتا ہے، بچوں اور بڑوں سمیت گھر کے بزرگ بھی وائرل بیماریوں میں مبتلا ہو جاتے ہیں، جس میں سب سے عام بیماری کھانسی ہے، یہ تکلیف دہ کھانسی لمبے عرصے تک جان نہیں چھوڑتی اور راتوں کی نیند الگ خراب کرتی ہے۔

لیکن اس سے نجات کے لئے آپ کو ایسے کھانسی کے سیرپ پینے کی کوئی ضرورت نہیں جو پیتے ہی آپ نیند میں اونگنے لگتے ہیں، چند آزمودہ نسخے آزما کر آپ باآسانی کھانسی سے نجات پا سکتے ہیں۔

ماہرین جڑی بوٹیوں کے مطابق کھانسی کے علاج کے لیے ہر گھر کے کچن میں موجود غذائیت سے بھرپور اجزاء السی کے بیج، میتھی دانہ اور کلونجی نہایت مفید ثابت ہوتی ہے، ان اجزا کے استعمال سے نا صرف کھانسی کا علاج ہوتا ہے بلکہ پیٹ کی چربی کا بھی جَلد ختم ہو جاتی ہے۔

ماہرین کے مطابق اِن تینوں اجزا سے بنے قہوے کا استعمال نا صرف کھانسی دور کرتا ہے بلکہ متعدد دیگر موسمی بیماریوں سے بھی بچاتا ہے ۔

Advertisement

کھانسی کے علاج کے لئے قہوہ بنانے کا طریقہ

بلغمی یا سوکھی کھانسی سے نجات حاصل کرنے کے لیے ایک چمچ میتھی دانہ، ایک چمچ السی کے بیج اور ایک چوتھائی چمچ کلونجی لے لیں۔

اب ان تینوں اجزاء کو 3 کپ گرم پانی میں شامل کریں اور زیادہ سے زیادہ 4 منٹ تک پکائیں۔

اس کے بعد چولہا بند کر دیں اور نیم گرم ہونے پر یہ قہوہ نتھار کر محفوظ کر لیں۔

اس قہوے کا استعمال دن میں دو بار (نیم گرم) کریں، اس قہوے کو چھان کر فریج میں ایک سے دو دن تک محفوظ بھی کیا جا سکتا ہے۔

ماہرین کی جانب سے تجویز کیے گئے اس قہوے کے استعمال سے ہر قسم کی کھانسی میں آرام ملنے سمیت سردی سے بھی بچا جا سکتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سوشل میڈیا کا زیادہ استعمال کرنے والے افراد کے لئے تشویشناک خبر
ڈپریشن کی ایک اور اہم وجہ دریافت
سی سیکشن کے ذریعے جنم لینے بچے خسرہ کے لیے کم قوت مدافعت رکھتے ہیں، تحقیق
کھانے کے فوراً بعد پانی کیوں نہیں پینا چاہیے؟
ناخنوں کو نظر انداز مت کیجئے، یہ سرطان کا پتا بھی دے سکتے ہیں
اعضاء کی پیوند کاری سے مریضوں کی شخصیت میں نمایاں تبدیلی کا انکشاف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر