Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

بی جے پی نے انتخابی مشینری کا استعمال کر کے ووٹ لوٹا، ممتا بنر جی

Now Reading:

بی جے پی نے انتخابی مشینری کا استعمال کر کے ووٹ لوٹا، ممتا بنر جی

بھارتی مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنر جی نے کہا ہے کہ حالیہ انتخابات میں بی جے پی نے انتخابی مشینری کا استعمال کر کے ووٹ لوٹا ہے۔

ممتا بنرجی نے بی جے پی لیڈروں کے ایک طبقے کے ان دعووں کو خارج کردیا کہ چار ریاستوں میں جیت 2024 کے لوک سبھا انتخابات کے لئے لوگوں کے دماغ کی حالت کی عکاسی کرتا ہے۔

ممتا بنر جی کی کہنا تھا کہ، ’مجھے لگتا ہے کہ سبھی اپوزیشن جماعتوں کو بی جے پی کو شکست دینے کے لئے ایک ساتھ آنا چاہئے۔ کانگریس کا انتظار کرنے کی کوئی ضرورت نہین ہے‘۔

مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی  جمعہ کو کہا کہ چار ریاستوں کے اسمبلی انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی جیت ’عوامی مینڈیٹ کا صحیح انتظام نہیں‘ ہے۔

ممتا بنرجی نے اس کے ساتھ ہی بی جے پی پر انتخابی مشینری کا استعمال کرکے ووٹ لوٹنے کا الزام بھی لگایا۔ بی جے پی کو شکست دینے کے لئے اپوزیشن اتحاد کی اپنی اپیل کی دوہراتے ہوئے ممتا بنرجی نے کہا کہ ’بیکار بیٹھے‘ رہنے اور کانگریس کا انتظار کرنے کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ ’کچھ ریاستوں میں جیت حاصل کرنے پر پارٹی کو زیادہ ہلا نہیں کرنا چاہئے۔ یہ جیت لوگوں کے مینڈیٹ کا صحیح پابندی نہیں ہے۔ یہ فیصلہ ووٹوں کو لوٹنے کے لئے انتخابی مشینری کے کھلے طور پر استعمال کے سبب ہے‘۔

 ممتا بنرجی نے کہا، ’ سماج وادی پارٹی کے اکھلیش یادو مینڈیٹ کے سبب نہیں، بلکہ ووٹوں کی لوٹ کے سبب ہارے ہیں‘۔ وہ مغربی بنگال حکومت کے ذریعہ اسمبلی میں 23-2022 مالی سال کے لئے ریاست کا بجٹ پیش کرنے کے بعد ایک پریس کانفرنس سے خطاب کررہی تھیں۔

ممتا بنرجی نے سماج وادی پارٹی کے ذریعہ ای وی ایم کے ویڈیو کے تنازعہ کا ذکر کرتے ہوئے کہا، ’اگر ایک ڈی ایم (وارانسی کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ) کو ای وی ایم (الیکٹرانک ووٹنگ مشین) کو ہٹانے کے لئے معطل کیا جاتا ہے، تو یہ بہت بڑی بات ہے۔

مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اکھلیش یادو کو ہرانے کے لئے یہ سب کیا گیا، ووٹوں کی لوٹ ہوئی تھی۔ اکھلیش یادو کو مایوس اور پریشان نہیں ہونا چاہئے۔ انہیں لوگوں کے پاس جانا چاہئے اور اسے چیلنج کرنا چاہئے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
عیدالاضحیٰ پر کتنی چھٹیاں ہونگی؟ اعلان ہو گیا
افغانستان مختلف دہشتگرد تنظیموں کی آماجگاہ بن چکا ہے، امریکی ادارہ برائے سلامتی
نائجیریا، اجتماعی شادی پر انسانی حقوق کی تنظیم نے اعتراض کر دیا
بحرین جانے والے مسافروں کے لیے اچھی خبر
روسی صدر 2 روزہ اہم دورے پر چین پہنچ گئے
افغانستان، شدید سیلاب سے 300 افراد ہلاک ، ہزاروں بے گھر
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر