Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

فیفا ورلڈکپ، ارجنٹینا کی میکسیکو کو 0-2 سے شکست

Now Reading:

فیفا ورلڈکپ، ارجنٹینا کی میکسیکو کو 0-2 سے شکست

فیفا ورلڈ کپ کے راؤنڈ میچ میں سعودی عرب سے شکست کے بعد ارجنٹینا نے میکسیکو کو 0-2 سے شکست دے کر گروپ میں دوسری پوزیشن حاصل کرلی ہے۔

تفصیلات کے مطابق قطر میں جاری فیفا ورلڈ کپ کے دوران لوسیل اسٹیڈیم میں گروپ سی کی ٹیمیں ارجنٹینا اور میکسیکو مدمقابل تھیں جس میں دونوں ٹیموں نے جارحانہ کھیل پیش کیا۔

پہلے ہاف میں کئی بار کوشش کرنے کے باوجود بھی کوئی بھی ٹیم گول کرنے میں ناکام رہی تاہم دوسرا ہاف ارجنٹینا کے نام رہا۔

ارجنٹینا کے کپتان لیونل میسی نے 64 ویں منٹ میں گول کرکے اپنی ٹیم کو سبقت دلوائی، بعد ازاں میچ کے اختتام سے 3 منٹ قبل ارجنٹینا کے اسٹرائیکر فرینڈنس نے گول کرکے یقینی جیت دلوادی۔

اس طرح ارجنٹینا نے یہ میچ 0-2 سے اپنے نام کیا جب کہ میکسیکو کی ٹیم نے بھی ارجنٹینا کے گول پوسٹ پر متعدد حملے کیے جو بے سود ثابت ہوئے۔

Advertisement

واضح رہے کہ اس سے قبل گروپ سی کے میچ میں ارجنٹینا کو سعودی عرب کے ہاتھوں اپ سیٹ شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا تاہم دوسرا میچ جیتنے کے بعد گروپ میں دوسری پوزیشن حاصل کرلی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی کا جلد پاکستان آنے کا امکان
عالمی جمناسٹک ایونٹ کی میزبانی متحدہ عرب امارات کے نام
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: قومی ٹیم کے 15 رکنی اسکواڈ کو حتمی شکل دے دی گئی
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024، پاکستان ٹیم وارم اپ میچ نہیں کھیلے گی
قومی اسپورٹس کانفرنس 2024 کا انعقاد آج ہو گا
پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی نارتھمپٹن میں ٹریننگ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر