Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

کمزور ہڈیوں کے لیے یہ 4 علاج آزمائیں

Now Reading:

کمزور ہڈیوں کے لیے یہ 4 علاج آزمائیں
کمزور ہڈیوں

کمزور ہڈیوں کے لیے یہ 4 علاج آزمائیں

عمر بڑھنے کے ساتھ کئی مسائل جنم لینے لگتے ہیں ان ہی میں ہڈیوں کی کمزوری بھی شامل ہے تاہم بعض اوقات غیر متوازن غذاؤں کے استعمال اور منفی طرزِ زندگی کی وجہ سے ہڈیوں کے مسائل کم عمری میں بھی سامنے آنے لگتے ہیں۔

اس ضمن میں ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ طرزِ زندگی اور کھانے کی عادات میں تبدیلی لاکر ہڈیوں کو مضبوط بنایا جا سکتا ہے۔ یہاں پر ہڈیوں کی کمزوری کو دور کر نے کے چند قدرتی علاج پیش کیے جارہے ہیں۔

سبزیاں کھائیں ہڈیاں مضبوط بنائیں

سبزیوں کے استعمال کو ہڈیوں کی کمزوری کا سب سے بہترین دیسی علاج سمجھا جاتا ہے۔ سبزیوں کے استعمال سے جسم کو کافی مقدار میں وٹامن سی حاصل ہوتا ہے جس سے ہڈیاں بنانے والے خلیہ کی افزائش ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ سبزیوں سے حاصل ہونے والے وٹامن سی کی وجہ سے ہڈیوں کے خلیات کو نقصان بھی نہیں پہنچتا، کیوں کہ وٹامن سی جسم میں اینٹی آکسیڈنٹ کے طور پر کام کرتا ہے۔اس کے ساتھ ساتھ سبزیوں کے استعمال سے ہڈیوں میں موجود منرلز کی سطح میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔ ان منرلز میں کیلشیم اور فاسفورس شامل ہیں۔ جسے ہڈیوں کے لیے بہترین تصور کیا جاتا ہے۔

بھرپور نیند

Advertisement

ایک تحقیق کے مطابق پچاس برس سے زائد عمر والی خواتین میں ہڈیوں کے بھربھرے پن کی وجی نیند کی کمی تھی یہی وجہ ہے ماہرین 7سے8 گھنٹے کی پرسکون نیند لینے کا مشورہ دیتے ہیں جو آپ کی ہڈیوں کو صحت مند رکھنے کے ساتھ مجموعی صحت کو بہتر بناتی ہے۔

پروٹین سے بھر غذا کا استعمال

پروٹین کے استعمال کے بغیر صحت مند ہڈیوں کا خواب پورا نہیں ہو سکتا، کیوں کہ  ہڈیوں کا پچاس فیصد حصہ پروٹین پر مشتمل ہوتا ہے۔ طبی تحقیقات کے مطابق پروٹین کو استعمال نہ کرنے کی وجہ سے ہڈیاں بہتر طریقے سے کیلشیم بھی جذب نہیں کر پاتیں۔ اگر ہر روز ایک سو گرام تک پروٹین استعمال کیا جائے تو نہ صرف ہڈیوں کی صحت میں بہتری آئے گی بلکہ مجموعی طور پر بھی صحت بہتر ہو گی۔

کیفین کے مشروبات میں کمی

کیفین کے استعمال میں کمی کو بھی ہڈیوں کی کمزوری کا دیسی علاج سمجھا جاتا ہے۔ اگر کیفین کو تھوڑی مقدار میں حاصل کیا جائے تو یہ ہڈیوں کے لیے نقصان دہ ثابت نہیں ہوتی، تاہم اگر اسے زیادہ مقدار میں استعمال کیا جائے تو اس سے ہڈیوں پر منفی اثرات ظاہر ہو سکتے ہیں۔

وٹامن کے اور ڈی

Advertisement

وٹامن ڈی اور کے کو بھی ہڈیوں کی مضبوطی کے لیے مفید سمجھا جاتا ہے۔ وٹامن ڈی جسم اور ہڈیوں کو کیلشیم جذب کرنے میں مدد دیتا ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سی سیکشن کے ذریعے جنم لینے بچے خسرہ کے لیے کم قوت مدافعت رکھتے ہیں، تحقیق
کھانے کے فوراً بعد پانی کیوں نہیں پینا چاہیے؟
ناخنوں کو نظر انداز مت کیجئے، یہ سرطان کا پتا بھی دے سکتے ہیں
اعضاء کی پیوند کاری سے مریضوں کی شخصیت میں نمایاں تبدیلی کا انکشاف
بچوں کے کان کتنی عمر میں چھدوانا چاہئے؟
یہ عام سی وجہ ضرورت سے زیادہ کھانا کھانے کا سبب بنتی ہے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر