Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

ڈی آئی خان میں سیکیورٹی فورسز کا مشترکہ آپریشن؛ دہشتگرد ہلاک

Now Reading:

ڈی آئی خان میں سیکیورٹی فورسز کا مشترکہ آپریشن؛ دہشتگرد ہلاک
دہشت گردی

ڈی آئی خان میں سیکیورٹی فورسز کا مشترکہ آپریشن؛ دہشتگرد ہلاک

ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی فورسز کے مشترکہ آپریشن کے دوران انتہائی مطلوب دہشت گرد ہلاک ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق سیکیورٹی فورسز، سی ٹی ڈی اور ڈیرہ پولیس نے ڈیرہ اسماعیل خان تحصیل تھانہ کلاچی کے علاقے مڈی میں مشترکہ سرچ آپریشن کیا جس میں انتہائی مطلوب دہشتگرد ہلاک ہوگیا۔

سرچ آپریشن کے دوران نامعلوم دہشت گردوں نے پولیس اور سیکیورٹی فورسز پر فائرنگ شروع کردی، تاہم پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے دفاعی جوابی فائرنگ کی، دہشت گردوں اور فورسز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ کافی دیر تک جاری رہا۔

فائرنگ تھمنے کے بعد علاقہ سرچ کیا گیا تو 01 دہشت گرد کی نعش برآمد ہوئی جس کی شناخت ٹی ٹی پی گنڈہ پور گروپ کے مقامی کمانڈر اکرام اللہ ولد عبدالرشید قوم منصور خیل گنڈہ پور سکنہ کلاچی کے نام سے ہوئی ہے۔

ہلاک دہشت گرد کی نعش کو پوسٹ مارٹم کے لئے سول اسپتال کلاچی منتقل کردیا گیا ہے، تاہم ہلاک دہشت گرد دہشت گردی، پولیس پر حملوں، اغواء برائے تاوان سمیت متعدد وارداتوں میں مطلوب تھا۔

Advertisement

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے یوٹیوب چینل کو سبسکرائب کریں  https://bit.ly/3Tv8a3P اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
رینجرز کی اندرون سندھ کچے میں کارروائیاں؛ 20 لاکھ ہیڈ منی کا ملزم گرفتار
پولیس نے دہشت گردوں کی پنجاب میں داخلے کی کوشش ناکام بنا دی
لکی مروت کے تھانے پر شدت پسندوں کا حملہ ناکام
کوہاٹ میں دہشتگردوں کا حملہ، پولیس اہلکاروں سمیت 4 افراد شہید
پشاور: جوڈیشل کمپلیکس میں فائرنگ، سی ٹی ڈی اہلکار شہید
ڈیرہ اسماعیل خان؛ نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 5 افراد جاں بحق
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر