Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

میکسیکو، ایک ہی دن میں 12 پولیس اہلکاروں سمیت 22 افراد ہلاک

Now Reading:

میکسیکو، ایک ہی دن میں 12 پولیس اہلکاروں سمیت 22 افراد ہلاک

میکسیکو کی ریاست گیریرو میں گیارہ پولیس اہلکار ہلاک ہوئے جبکہ میچواکان اور پیوبلا میں بھی حملے ہوئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کی خبر کے مطابق میکسیکو کے وسطی اور جنوب مغربی علاقوں میں ایک دن کے دوران ہونے والے پرتشدد واقعات میں ایک درجن پولیس اہلکاروں سمیت کم از کم 22 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

پیر کے روز سب سے شدید حملے میں نامعلوم حملہ آوروں نے ریاست گیریرو کی میونسپلٹی کویوکا ڈی بینیٹیز میں ایک سکیورٹی گشتی ٹیم پر حملہ کیا جس میں 11 میونسپل پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے۔

غیر منافع بخش تنظیم کوسا این کومون کے مطابق اس سال ہلاک ہونے والے افسران کی تعداد 340 سے زیادہ ہو گئی ہے۔

پراسیکیوٹر الیگزینڈرو ہرنینڈز نے کہا کہ حکام میکسیکو کی غریب ترین ریاستوں میں سے ایک گوریرو میں ہونے والے حملے کے محرکات کی تحقیقات کر رہے ہیں جو منشیات کے اسمگلروں اور پولیس کے درمیان تشدد کا مرکز ہے۔

Advertisement

سرکاری استغاثہ نے بتایا کہ گیریرو کے شمال میں واقع ریاست میچواکان میں مسلح افراد نے مقامی میئر کے بھائی کو نشانہ بناتے ہوئے پانچ افراد کو ہلاک کر دیا۔

جبکہ ایک پولیس افسر سمیت پانچ ہلاک شدگان کی لاشیں تاکمبرو قصبے میں ایک شاہراہ پر ملی ہیں۔

علاقائی حکومت کے مطابق تیسرے حملے میں پوبلا میں مبینہ منشیات فروشوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں کم از کم چھ افراد ہلاک اور دو زخمی ہوئے۔

یہ جھڑپ دارالحکومت میکسیکو سٹی سے تقریبا 120 کلومیٹر دور سان میگوئل کینووا کی دیہی قبیلے میں ہوئی۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

Advertisement

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
افغانستان مختلف دہشتگرد تنظیموں کی آماجگاہ بن چکا ہے، امریکی ادارہ برائے سلامتی
نائجیریا، اجتماعی شادی پر انسانی حقوق کی تنظیم نے اعتراض کر دیا
بحرین جانے والے مسافروں کے لیے اچھی خبر
روسی صدر 2 روزہ اہم دورے پر چین پہنچ گئے
افغانستان، شدید سیلاب سے 300 افراد ہلاک ، ہزاروں بے گھر
بھارت میں آوارہ کتے کے کاٹنے سے شیرخوار بچہ ہلاک
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر