Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

میکسیکو کو کیٹیگری 5 کے سمندری طوفان سے تباہ کن نقصان کا خطرہ

Now Reading:

میکسیکو کو کیٹیگری 5 کے سمندری طوفان سے تباہ کن نقصان کا خطرہ

امریکی محمکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ میکسیکو کو ممکنہ کیٹیگری 5 کے سمندری طوفان سے تباہ کن نقصان کا خطرہ ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق امریکہ کے نیشنل ہریکین سینٹر نے کہا ہے کہ میکسیکو کے جنوبی ساحل پر بدھ کے روز سمندری طوفان اوٹس کی تیاریاں جاری ہیں کیونکہ کیٹیگری فائیو کا طوفان اکاپلکو کے ساحلی مقامات سے ٹکرایا ہے جس سے ‘تباہ کن نقصان’ کا خدشہ ہے۔

امریکی نیشنل ہریکین سینٹر نے بتایا کہ طوفان اکاپولکو کے قریب زمین پر پہنچ گیا ، جس سے زیادہ سے زیادہ 270 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلیں اور موسلا دھار بارش ہوئی۔

حکام کا کہنا ہے کہ یہ طوفان گیریرو اور اوکساکا کے کچھ حصوں میں سینٹی میٹر تک کی غیر معمولی بارش لا سکتا ہے۔

اس طوفان سے سیلاب اور مٹی کے تودے گرنے کا امکان ہے اور ممکنہ طور پر تباہ کن طوفانی لہریں اٹھ سکتی ہیں۔

Advertisement

میکسیکو کی نیشنل واٹر ایجنسی کوناگوا نے خبردار کیا ہے کہ ریاست گیریرو کے قریب چھ سے آٹھ میٹر تک بلند لہریں اٹھ سکتی ہیں۔

میامی میں واقع این ایچ سی نے مزید کہا کہ منگل کی رات 9 بجے تک اوٹس اکاپلکو سے تقریبا 55 میل جنوب جنوب مشرق میں تھا اور زیادہ سے زیادہ 257 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی تھیں۔

گیریرو میں حکام طوفانی پناہ گاہوں کی تیاری کر رہے ہیں اور نیشنل گارڈ کا کہنا ہے کہ وہ امدادی کاموں اور انخلا کی تیاری میں مدد کر رہے ہیں۔

صدر آندریس مینوئل لوپیز اوبراڈور نے منگل کی رات سوشل میڈیا پر بتایا کہ وزارت دفاع نے طوفان کی آمد سے قبل تیاری کا منصوبہ بنایا ہے، جب فوجی اکاپلکو کے خالی ساحلوں پر گشت کر رہے ہیں۔

گورنر ایولین سالگاڈو نے سوشل میڈیا پر بتایا کہ گیریرو کے اسکولوں نے اوٹس کی آمد سے قبل بدھ کے روز کی کلاسیں منسوخ کردی ہیں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

Advertisement

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
حج کے دوران کونسی غلطی کرنے پر بھاری جرمانہ عائد ہوگا؟
عیدالاضحیٰ پر کتنی چھٹیاں ہونگی؟ اعلان ہو گیا
افغانستان مختلف دہشتگرد تنظیموں کی آماجگاہ بن چکا ہے، امریکی ادارہ برائے سلامتی
نائجیریا، اجتماعی شادی پر انسانی حقوق کی تنظیم نے اعتراض کر دیا
بحرین جانے والے مسافروں کے لیے اچھی خبر
روسی صدر 2 روزہ اہم دورے پر چین پہنچ گئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر