Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

سوڈان، فوجی رہنما نے حکومت کرنے کا عندیہ دے دیا

Now Reading:

سوڈان، فوجی رہنما نے حکومت کرنے کا عندیہ دے دیا

سوڈان کے نیم فوجی رہنما نے ملک پر حکومت کرنے کے عزائم کا اشارہ دے دیا ہے۔

قطری خبر رساں ادارے کی خبر کے مطابق تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ سوڈان کے فوجی رہنما ہیمیڈی کا اصل مقصد فوج سے پورے سوڈان پر قبضہ کرنے کے لئے علاقائی حمایت حاصل کرنا تھا۔

محمد حمدان ہیمتی ڈاگالو علاقائی حمایت اور سیاسی جواز حاصل کرنے کے لئے افریقی دورے پر ہیں۔

اپریل میں سوڈان میں فوج اور ریپڈ سپورٹ فورسز (آر ایس ایف) کے درمیان خانہ جنگی شروع ہوئی تو نیم فوجی گروپ کے رہنما محمد حمدان ہیمیڈی ڈاگالو روپوش ہو گئے تھے۔

بہت سے لوگوں کا خیال تھا کہ وہ بدھ کے روز یوگنڈا کے صدر یوویری موسیوینی کے ساتھ ایک تصویر میں نظر آنے تک شدید زخمی ہو گئے تھے یا مر بھی گئے تھے۔

Advertisement

لیکن اگلے ہی دن ہیمیدی نے سوڈان کے تنازعے کے خاتمے کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے ایتھوپیا کے وزیر اعظم ابی احمد سے ملاقات کی اور انہوں نے گھانا اور جبوتی کا بھی دورہ کیا۔

گزشتہ ماہ آر ایس ایف نے سوڈان کی روٹی کی ٹوکری گیزیرا ریاست پر قبضہ کر لیا تھا جس کے بعد اس گروپ کو فوج کے خلاف واضح برتری حاصل ہو گئی تھی۔

لیکن تجزیہ کاروں، سوڈانی صحافیوں اور سفارت کاروں کے مطابق، تنازع کے خاتمے کے لیے مذاکرات میں فوجی کامیابی سے فائدہ اٹھانے کے بجائے، ہیمیڈی پورے سوڈان پر حکمرانی کرنے کے عزائم رکھتے ہیں۔

تجزیہ کاروں کے مطابق ہیمیڈیٹی کو لوگوں کو یہ محسوس کرنے کی اشد ضرورت ہے کہ آر ایس ایف ایک حکومتی قوت ہے۔

سوڈان کے ایک ماہر اور تھنک ٹینک کنفلوئنس ایڈوائزری کے بانی ڈائریکٹر خولود خیر نے کہا کہ میرے خیال میں یہی وجہ ہے کہ ہیمتی سربراہان مملکت سے ملنے گئے تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
عیدالاضحیٰ پر کتنی چھٹیاں ہونگی؟ اعلان ہو گیا
افغانستان مختلف دہشتگرد تنظیموں کی آماجگاہ بن چکا ہے، امریکی ادارہ برائے سلامتی
نائجیریا، اجتماعی شادی پر انسانی حقوق کی تنظیم نے اعتراض کر دیا
بحرین جانے والے مسافروں کے لیے اچھی خبر
روسی صدر 2 روزہ اہم دورے پر چین پہنچ گئے
افغانستان، شدید سیلاب سے 300 افراد ہلاک ، ہزاروں بے گھر
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر