Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

دنیاکامہنگاترین عروسی لباس

Now Reading:

دنیاکامہنگاترین عروسی لباس
فیشن شو

 شادی کی بات ہوتوہرکسی کی توجہ سب سے زیادہ  عروسی لباس کی جانب ہوتی ہےکہ دلہن نےکس  طر ح کا لباس  زیب تن کیاہواہے۔

 ہرکوئی اپنی حیثیت اوراستطاعت کے مطابق  لباس خریدتااوربنواتاہے۔ تاہم  آج ہم آپ کوایک ایسےعروسی لباس کابتائیں گےجس کی  قیمت سُن کرآپ حیران ہوجائیں گے۔

 جی ہاں!فرانس کےدارالحکومت پیرس میں فیشن شوکےدوران دنیا کا’’ تیسرا‘‘مہنگاترین عروسی لباس پیش کیاگیا۔

فیشن شو میں پیش کئےجانےوالےاس مہنگےترین عروسی لباس کی قیمت 2 ارب 31 کروڑروپےمالیت ہےاوراس برائیڈل گاؤن کی خاص بات یہ ہےکہ اس میں سیکڑوں ہیرے اور قیمتی پتھر جَڑےہوئےہیں۔

Advertisement

آنکھوں کو حیران  کر دینے والےاس عروسی گاؤن کومصری ڈیزائنرہانی البہیری نےپیرس میں ’اورینٹل فیشن شو‘ کےدوران پیش کیا۔

 فیشن شوکےدوران پیش کئے جانے والےہلکےسرمئی جالی دارریشمی آرگنزاسےبنائےگئے اس لباس کی تیاری پر 800 گھنٹے صَرف ہوئےجبکہ اس گاؤن کا آرڈر ایک امیر مصری فیملی نے دیا تھا۔

واضح رہے کہ دنیا کا سب سے مہنگا ترین لباس “نائٹ انگیل آف کوالا لمپور” ملائیشیا کے ڈیزائنر نے 2009 میں تیار کیا تھا جس کی قیمت 4 ارب 63 کروڑ روپے تھی۔

Advertisement

اس مہنگے ترین لباس میں 751 ہیرے اور قیمتی پتھر جَڑے تھے جن کا مجموعی وزن 1100 قیراط تھا۔

دوسری جانب  دنیا کا دوسرا مہنگا ترین لباس عبایا ڈریس برطانوی ڈیزائنر نے 2013 میں بنایا تھا جس کی قیمت 2 ارب 73 کروڑ روپے تھی۔

اس عبایا ڈریس میں 3،000 پتھرجَڑےگئےتھے جس میں  1،899 سیاہ اورسفیدہیرے،اور 1،000 روبی پتھرشامل تھے۔

مصرکے فیشن ڈیزائنرہانی البہیری اس سے پہلے بھی قیمتی لباس بناچکے ہیں۔ اس سےقبل  2017 میں  مصرکامہنگاترین  لباس  ڈیزائن  کیاتھاجس کی قیمت 5ملین  ڈالرتھی ۔ جس میں 120 قیراط کےہیرے جَڑےہوئے تھے ۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ان 8 عادتوں سے دور رہیں، جو بڑھاپے کے عمل کو تیز کرتی ہیں
ٹوتھ برش کی روزانہ صفائی کے لیے یہ عمل دہرائیں، فائدہ بھی دگنا پائیں
فربہ افراد کو دن بھر میں کتنے قدم چلنا ضروری ہے؟ ماہرین کا اہم انکشاف
ہائی ہیلز پہننے کے 5 فائدے جنہیں آپ نہیں جانتے
جلد کے زخم اور آنتوں کے درمیان گہرے تعلق کا انکشاف
سائنسدانوں نے لمبی اور صحت مند زندگی کا راز ڈھونڈ نکالا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر