Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

کشمش کے وہ فائدے جن سے آپ بے خبر ہیں

Now Reading:

کشمش کے وہ فائدے جن سے آپ بے خبر ہیں

کشمش کھانے کے فائدے جان کرآپ حیران رہ جایئں گے۔اللہ  کی یہ نعمت اپنے اندر بے انتہا طبی فوائد رکھتی ہے۔انگور جب خشک ہوجاتے ہیں تو کشمش بن جاتے ہیں۔ رنگت کے لحاظ سے اس کی 4 اقسام ہوتی ہیں۔ سرخ، سبز، سفید اور سیاہ۔ سبز قسم سب سے بہترین سمجھی جاتی ہے۔

یہ مزیدار میوہ عام استعمال کیا جاتا ہے مگر کیا آپ کو معلوم ہے کہ اگر اس کا روز استعمال کیا جائے تو آپ کیا فائدہ حاصل کرسکتے ہیں؟

اگر نہیں تو ضرور جان لیں۔

1 – جھائیوں سے جلد کی حفاظت

کشمش انسان کی جلد کو بڑھاپے اور بڑھتی عمر کے ظاہری اثرات سے بچاتی ہے۔ اس کے اندر پایا جانے والا “کولاجن” جلد کو لچک دار بناتا ہے اور ڈھیلا پڑنے سے روکتا ہے۔

Advertisement

2 – دورانِ خون کی بہتری

پابندی کے ساتھ کشمش کھانے سے انسانی جسم میں دورانِ خون کا نظام بہتر ہوتا ہے۔ یہ فولاد کا اچھا ذریعہ ہے جو دوران خون کو منظم کرنے میں مدد گار ثابت ہوتا ہے۔

3 – دانتوں اور مسوڑھوں کی حفاظت

مضبوط اور صحت مند دانتوں کے واسطے باقاعدگی سے کشمش کھانے کی ہدایت کی جاتی ہے۔ کشمش میں موجود لنولینک ایسڈ (ناسير شُدَہ چِکنائيوں کا مائع تيزاب) پلاک بننے اور دانتوں کو برباد ہونے سے روکتا ہے۔ اس کے علاوہ کشمش میں پایا جانے والا کیلشیئم دانتوں کو مضبوط بناتا ہے اور ان کو ٹوٹنے اور کھوکھلا ہونے سے محفوظ رکھتا ہے۔

4 – جلد کو سخت دُھوپ کے ضرر سے بچانا

Advertisement

کشمش میں ایک ایسا کیمیائی نباتیاتی مواد پایا جاتا ہے جو ہماری جلد کو انتہائی تیز دھوپ کے نقصان دہ اثرات سے محفوظ رکھتا ہے۔ اس کے علاوہ امائینو ایسڈ کی بڑی مقدار جلد کو بحال کرنے میں مدد گار ثابت ہوتی ہے۔ اس حوالے سے انسانی جلد پر ایک تہہ بن جاتی ہے جو دھوپ کی لہروں کے مضر اثرات اور جلد کے سرطان سے تحفظ فراہم کرتی ہے۔

5 – سفید بالوں کے ظاہر ہونے پر کنٹرول

کالی کشمش کو پابندی کے ساتھ کھانا قبل از وقت سفید بالوں کے نمودار ہونے کو روکتا ہے۔ یہ وٹامن C اور فولاد سے بھرپور ہونے کے سبب معدنیات کے جذب ہونے میں مدد گار ثابت ہوتا ہے۔ لہذا خوب صورت اور چمک دار بالوں کے حصول کے واسطے پابندی کے ساتھ کشمش کھانے کی ہدایت کی جاتی ہے۔

6 کولیسٹرول کم کرنے میں مددگار

 بھی مدد کرتی ہے۔ اس کا روزانہ باقاعدگی سے استعمال جسم میں سے ایل ڈی ایل یعنی مضر صحت کولیسٹرول کو بڑھنے سے روکتا ہے۔

Advertisement

7۔ ہڈیوں کے لئے مفید

اس میں موجود کیلشیئم ہڈیوں کی صحت کے لیے فائدہ مند ہے جو ہڈیوں کی مضبوطی برقرار رکھنے میں مدد دیتا ہے۔

8۔ آنکھوں کے لئے بہترین 

کشمش میں موجود اجزاءآنکھوں کو مضر فری ریڈیکلز سے ہونے والے نقصان سے تحفظ دیتے ہیں جبکہ عمر بڑھنے کے ساتھ پٹھوں کی کمزوری، موتیا اور بینائی کی کمزوری سے تحفظ ملتا ہے۔ اس میوے میں موجود بیٹا کیروٹین، وٹامن اے اور کیروٹین بھی بینائی کو بہتر بنانے میں مدد دیتے ہیں۔

Advertisement

اگرآپ کسی ایسے سفر پر جا رہے ہیں جہاں پانی کا ملنا مشکل ہو، تو آپ روانہ ہونے سے پہلے اگر کشمش کھا لیں، تو بہت اچھا رہے گا۔

کشمش کھانے کے فائدے جان لینے کے بعدآپ یقیناً اس کواپنی غذاکا حصہ بنانا پسند کریں گے۔

[amazonad categoryElectronics”]

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مائیکروسافٹ کا اپنے سرفیس ایونٹ میں اہم پروڈکٹس پیش کرنے کا اعلان
گوگل اور ہارورڈ نے انسانی دماغ کا انتہائی مفصل تھری ڈی نقشہ تیار کر لیا
موسمیاتی تبدیلیاں دماغی امراض کو مزید خراب کر سکتی ہیں، تحقیق
40 برس بعد اپنے مجسمے سے ملنے والی خاتون کا انوکھا اقدام
سائنسدانوں نے یوگا کا ایک چونکا دینے والا فائدہ بتا دیا
گاڑی میں سفر کرنے سے آپ کن امراض میں مبتلا ہوسکتے ہیں؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر