Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

دھوپ سے جھلسی جلد کی حفاظت کیسے کی جائے؟

Now Reading:

دھوپ سے جھلسی جلد کی حفاظت کیسے کی جائے؟
جلد

دھوپ سے جھلسی جلد کی حفاظت کیسے کی جائے؟

موسم گرمی کا ہو یا سردی کا تیز دھوپ سے چہرہ جھلس ہی جاتا ہے، جس کی وجہ سے ہماری رنگت بھی خراب ہو جاتی ہے اور سورج کی الٹرا وائلٹ ریز جلد کے کینسر کی بھی وجہ بنتی ہیں۔

جانئیے! اس بدلتے موسم میں اپنے چہرے کو جھلسنے سے بچانے کے چند طریقے جنہیں اپنا کر آپ ہر موسم میں اپنی جلد کی حفاظت کو یقینی بنا سکتے ہیں۔

 سورج کی شعاعوں سے خود کو کیسے بچائیں؟

• اگر آپ بلا ضرورت گھر سے باہر نکلنے سے گریز کریں تو اپنے چہرے کو سورج کی تپش سے محفوظ رکھ سکتے ہیں، لیکن اگر آپ کا باہر جانا بے حد ضروری ہو تو باہر جانے سے پہلے چہرہ ہاتھ اور پاؤں دھو کر ان پر سن بلاک ضرور لگائیں۔

• ہاتھوں میں دستانے اور پاؤں میں موزے پہن کر ہاتھ پاؤں کی رنگت اور جلد کو جھلسنے سے بچائیں۔

Advertisement

• اگر آپ 2 گھنٹے سے زیادہ دھوپ میں باہر ہیں تو سن بلاک کو دوبارہ چہرے پر اپلائے کریں۔

• یاد رہے کہ جو سن بلاک یا سن کریم آپ استعمال کریں اس میں ایس-پی-ایف 30 یا پھر ایس-پی-ایف 60 لازمی شامل ہو۔

• دھوپ میں باہر جاتے وقت چھتری یا پھر شیڈ والی ٹوپی پہن لیں۔

• باہر سے واپس آنے کے بعد کچھ دیر پسینہ سکھائیں اور  لازمی نہائیں،  ہاتھوں پیروں سمیت چہرے پر ٹماٹر کا مساج کریں۔

جلد سورج کی شعاعوں سے جھلس گئی ہے، ’فیس ماسک‘ لگائیں

اگر آپ ہر ممکن کوشش کے بعد بھی جلد کی حفاظت کرنے میں ناکام رہے اور دھوپ سے چہرہ یا ہاتھ پاؤں جھلس گئے ہیں  تو یہ والا فیس ماسک بنا کر لگائیں۔

Advertisement

1 چائے کا چمچہ کھیرے کا رس اور 1 چائے کا چمچہ لیموں کا رس ملائیں اور اس میں 1 چٹکی ہلدی پاؤڈر ملا کر چہرے پر 15 منٹ تک لگائیں اور اس کے بعد ٹھنڈے پانی سے چہرہ دھو لیں۔

اس فیس ماسک کے استعمال سے آپ کی جھلسی ہوئی جلد کو آرام ملے گا اور وہ جلد واپس پہلے جیسی ہو جائے گی۔

 اس ماسک کے علاوہ چہرے کی کلینزنگ بھی کریں اور ٹماٹر سے چہرے کا مساج کریں یہ جھلسی ہوئی جلد اور رنگت کو نکھارنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مائیکروسافٹ کا اپنے سرفیس ایونٹ میں اہم پروڈکٹس پیش کرنے کا اعلان
گوگل اور ہارورڈ نے انسانی دماغ کا انتہائی مفصل تھری ڈی نقشہ تیار کر لیا
موسمیاتی تبدیلیاں دماغی امراض کو مزید خراب کر سکتی ہیں، تحقیق
40 برس بعد اپنے مجسمے سے ملنے والی خاتون کا انوکھا اقدام
سائنسدانوں نے یوگا کا ایک چونکا دینے والا فائدہ بتا دیا
گاڑی میں سفر کرنے سے آپ کن امراض میں مبتلا ہوسکتے ہیں؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر