Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

رنگت نکھارنے کیلئے’زیتون کے تیل‘ کا استعمال ان طریقوں سے کریں!

Now Reading:

رنگت نکھارنے کیلئے’زیتون کے تیل‘ کا استعمال ان طریقوں سے کریں!

آج ہم آپ کو بتائیں گے زیتون کے تیل کا ایسا استعمال جس سے آپ اپنی جسمانی خوبصورتی اور رنگت میں اضافہ کر سکیں گے ۔

 جان لیتے ہیں کہ زیتون کے تیل کے استعمال سے ہم کیسے اپنی خوبصورتی میں اضافہ کر سکتے ہیں۔

خوبصورتی میں اضافے کے لئے زیتون کے تیل کا استعمال

• ہاتھ اور پاؤں کی حفاظت

آپ کے ہاتھوں اور پیروں کی حفاظت کے لئے زیتون کے تیل کا استعمال بہت ضروری ہے، اگر آپ کے ناخن بے رونق اور چمکدار نہیں ہیں یا پھر آپ کی ایڑیاں پھٹی ہوئی ہیں تو بس زیتون کے تیل سے ان تمام مسائل کا آسان حل ممکن ہے۔

Advertisement

بس رات سوتے وقت اس تیل سے اچھی طرح ہاتھ اور پاؤں کی مالش کریں ناخنوں کا بھی مساج کریں پھر دیکھیں اس کا کمال۔

• بالوں کی حفاظت

کیا آپ کے دو منہ والے بال ہو رہے ہیں یا پھر یہ بےجان اور روکھے ہو رہے ہیں تو بس پھر پریشان نہ ہوں صرف زیتون کے تیل کا باقاعدگی سے استعمال ہی اس مسئلے کے حل کے لئے کافی ہے۔

رات سوتے وقت زیتون کا تیل لگائیں صبح اُٹھ کر نہا لیں، یا پھر اپنے شیمپو اور کنڈشنر میں چند قطرے زیتون کا تیل شامل کر لیں بس پھر بھول جائیں بالوں کا ہر مسئلہ۔

• چہرے کی حفاظت

اگر آپ کے چہرے پر دانوں کے نشانات ہیں یا پھر آپ کے چہرے کے مسام کھل گئے ہیں اور گالوں پر گڑھے واضح نظر آتے ہیں تو اس کے لئے زیتون کے تیل کے چند قطروں میں چینی ملا کر اس کو چہرے پر ملیں اور اچھی طرح مساج کریں۔

Advertisement

پھر دیکھیں کیسے آپ کے چہرے پر زیتون کے تیل کا فائدہ نظر آتا ہے۔

• ہونٹوں کی حفاظت

ہونٹ کالے ہیں یا پھر بہت خشک اور اس وجہ سے پھٹنے بھی لگے ہیں تو ایک ڈبیا میں تھوڑا زیتون کا تیل ڈال کر اس میں چند قطرے لیموں کا رس ملائیں اور اس کو بار بار ہونٹوں پر استعمال کریں، ہونٹ نرم و ملائم اور گلابی ہو جائیں گے۔

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
روزانہ کینو کا جوس پینا آپ کی جِلد کیلئے فائدے مند ؟
سردیوں میں جِلد کی خوبصورتی کیلئے لوشن گھر میں بنائیں
چہرے کو خوبصورت بنانے کیلئے گھر پر صابن بنائیں
سرد موسم اور خشک جلد؟ ’چنے کے آٹے‘ کا یہ ماسک آزمائیں
’گُڑ ‘ کھانے کیساتھ لگائیں بھی اور ان 4 مسئلوں سے نجات پائیں
مہنگی کریموں پر پیسے ضائع نہ کریں ، سبز چائے اور ایلو ویرا سے گھر پر بنائیں
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر