Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

جائفل کا ایک ٹکڑا کیسے آپ کی ’ایکنی‘ کو ختم کرسکتا ہے؟

Now Reading:

جائفل کا ایک ٹکڑا کیسے آپ کی ’ایکنی‘ کو ختم کرسکتا ہے؟
جائفل کا

جائفل کا ایک ٹکڑا کیسے آپ کی ’ایکنی‘ کو ختم کرسکتا ہے؟

جائفل کھانوں میں استعمال ہو نے والا مصالحہ ہے لیکن آج ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ کیسےآپ جائفل کے ایک ٹکڑے سے اسکن کے مسائل اور ایکنی کے علاج کیلئے استعمال کر سکتی ہیں۔

 خراب جلد کیلئے:

اگر آپ کی جلد خراب ہوگئی ہے اور چہرے پر بڑھتی عمر کے اثرات واضح ہو رہے ہیں تو ایک چمچ جائفل کے پاوڈر کو بیکنگ سوڈا اور شہد میں مکس کر کے ماسک تیار کریں۔

اس ماسک کو اپنے چہرے پر 20 منٹ کے لئے لگا کر چھوڑ دیں پھر خشک ہونے پر ہلکے ہاتھوں سے پانی سے منہ دھو لیں۔

اس سے جھریاں بھی کنٹرول ہونگی اور جلد بھی صاف ستھری ہوجائے گی۔

Advertisement

خشک جلد کیلئے:

جن کی اسکن خشک  ہے ،وہ ایک چمچ دہی میں ایک چمچ جائفل کے پاؤڈر کو مکس کریں اور جب چاہیں چہرے پر 20 منٹ کے لئے لگالیں۔

یہ بھی پڑھیں: سردی میں ’جائفل کے تیل‘ سے بچوں کی مالش کیوں ضروری ہے؟

اس سے نہ صرف پھٹی ہوئی جلد ہائیڈریٹ ہو جائے گی بلکہ جلد کی خوبصورتی بھی بڑھ جائے گی۔

 ایکنی کے دھبوں کیلئے:

چہرے پر ایکنی سے داغ دھبے اور نشانات پڑ جاتے ہیں تو ایک چمچ جائفل کا پاؤڈر اور ایک چمچ لونگ کے پاؤڈر میں دو چمچ کینو کا رس شامل کرکے چہرے پر لگائیں، اس سے آپ کو فائدہ ہوگا۔

Advertisement

چہرے کے کھلے مسام کیلئے:

جلد کے کھلے مساموں میں گرد جلدی بھر جاتی ہے جس کی وجہ سے اکثر خواتین پریشان رہتی ہیں ایسے میں آپ ایک چمچ جائفل پاؤڈر میں ایک چمچ ہلدی اور لیموں کا رس مکس کریں اور چہرے پر لگا کر خوب اچھی طرح رگڑیں۔

کھلے مساموں کی صفائی بھی ہو جائے گی اور ڈیڈ اسکن سیلز خود بخود جلد سے خارج ہو جائیں۔

 چکنی جلد کیلئے:

خواتین کو چکنی/آئلی جلد کے مسائل سارا سال رہتے ہیں اس کے لئے سب سے اچھا کلینزر یہ ہے،کہ ایک چمچ جائفل پاؤڈر میں ایک چمچ لیموں کا رس اور آدھا چمچ آٹا مکس کریں، لیپ بناکر چہرے پر لگائیں۔

Advertisement

آپ خود 15 دن میں فرق محسوس کریں گی۔ کیونکہ اس میں انزائملز موجود ہوتے ہیں جو جلدی ہی جلد کے اندر کا سارا آئل جذب کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
روزانہ کینو کا جوس پینا آپ کی جِلد کیلئے فائدے مند ؟
سردیوں میں جِلد کی خوبصورتی کیلئے لوشن گھر میں بنائیں
چہرے کو خوبصورت بنانے کیلئے گھر پر صابن بنائیں
سرد موسم اور خشک جلد؟ ’چنے کے آٹے‘ کا یہ ماسک آزمائیں
’گُڑ ‘ کھانے کیساتھ لگائیں بھی اور ان 4 مسئلوں سے نجات پائیں
مہنگی کریموں پر پیسے ضائع نہ کریں ، سبز چائے اور ایلو ویرا سے گھر پر بنائیں
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر