Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

حریم شاہ کےساتھ تصاویر،گورنرپنجاب نےصفائی پیش کردی

Now Reading:

حریم شاہ کےساتھ تصاویر،گورنرپنجاب نےصفائی پیش کردی
گورنرپنجاب

ٹک ٹاک اسٹارحریم شاہ کے ساتھ اپنی تصاویرپرگورنرپنجاب چوہدری محمدسرورنے صفائی پیش کردی۔

میڈیا سےبات چیت کرتےہوئےایک صحافی نے گورنرپنجاب چوہدری محمد سرورسےحریم شاہ سے متعلق سوال کیاکہ آپ کی بھی حریم شاہ کےساتھ تصاویرسامنے آئی ہیں، کیا حریم شاہ نے بطور تحریک انصاف پارٹی کی رکن آپ سےملاقات کی تھی؟

صحافی کے اس سوال پرگورنرپنجاب چوہدری محمد سرورکاکہناہے کہ دیکھیں بات یہ ہےکہ ایک دن میں تقریباً 200 سے 400 لوگ میرے ساتھ سیلفیاں لیتے ہیں۔

گورنرپنجاب نے کہا حریم شاہ کے ساتھ میری جوتصاویر ہیں وہ گورنر ہاؤس کی نہیں ہیں، وہ کسی تقریب کی تصویرہے۔ لہٰذا اگر کوئی کسی کے ساتھ تصویر کھنچوانا چاہتا ہے تو میں نہیں سمجھتا کہ میڈیا کو اس پر اتنا بڑا مسئلہ بنانا چاہیے

حریم شاہ نےکینیڈین شہریت کیلئےاپلائی کردیا

Advertisement

واضح رہے کہ گذشتہ دنوں ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ کی وزیرریلوے شیخ رشید اور صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان کے ساتھ ویڈیوز اور پاکستان تحریک انصاف کے مختلف رہنماؤں کے ساتھ تصاویر وائرل ہوچکی ہیں۔

اس سے پہلے شیخ رشید نے ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ سے فون پر بات کرنے کے معاملے پر اپنا مؤقف جاری کیا۔

پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ سے فون پر بات چیت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر فون پر بات کر لی تو کیا ہوا؟کوئی غلط بات نہیں کی ہے۔

ذرائع کے مطابق شیخ رشید نے اپنے نکاح سے متعلق حریم شاہ کے دعووں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ میں نے کوئی نکاح نہیں کیا اور نہ ہی متعہ کیا ہے۔

شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ مجھے تو متعہ کا مطلب ہی نہیں پتہ یہ ہوتا کیا ہے اور جو کر رہے ہیں کرتے رہیں مجھے فرق نہیں پڑتا۔

یاد رہے کہ کچھ عرصہ  قبل ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے دعویٰ کیا تھا کہ وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید شادی شدہ ہیں۔

Advertisement

 اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے جاری ویڈیو میں حریم شاہ نے بتایا کہ ’شیخ رشید نے نکاح کیا ہوا ہے، لڑکی کہہ رہی ہے کہ میں تمہاری دوست ہوں اور میں تمہاری وجہ سے شیخ رشید سے ملی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


4 کومنٹس اس آرٹیکل پر
Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کرغزستان: متاثرہ پاکستانیوں کے انخلا کیلئے پاک فضائیہ متحرک
وزیراعظم کی کرغزستان سے پاکستانی طلباء کو واپس لانے کے انتظامات کرنے کی ہدایت
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا کرغزستان کا دورہ منسوخ
ن لیگ کی نئی نسل کی قیادت مریم نواز کر رہی ہیں، خواجہ آصف
کرغزستان کی تازہ صورتحال سامنے آ گئی
پاکستانی طلبہ پر تشدد؛ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کرغزستان روانہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر