Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

یہ لوگ عوامی مینڈیٹ سے بھاگ رہے ہیں لیکن ہم انہیں بھاگنے نہیں دیں گے، حماد اظہر

Now Reading:

یہ لوگ عوامی مینڈیٹ سے بھاگ رہے ہیں لیکن ہم انہیں بھاگنے نہیں دیں گے، حماد اظہر
حماد اظہر

حماد اظہر کا ٹوئٹ

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر نے کہا ہے کہ یہ لوگ عوامی مینڈیٹ سے بھاگ رہے ہیں لیکن ہم انہیں بھاگنے نہیں دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک پیغام میں سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ تحریک انصاف کے دور میں 11 اور 12 ماہانہ ایل این جی کے کارگو معمول تھے لیکن پی ڈی ایم دور میں صرف سات کارگو آئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آٹھ ماہ روس سے سستی گیس اور تیل نہ لینے پر پاکستان کو کتنے ارب ڈالر کا نقصان ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: موجودہ حکومت کی غلط پالیسیوں کے باعث معیشت سکڑ رہی ہے، حماد اظہر

انہوں نے سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم دور میں صرف سات کارگو آئے، اس صورتحال پر کتنے سنسنی خیز ٹالک شوز ہوئے، سب کو وقت نے بے نقاب کر دیا ہے۔

Advertisement

بعدازاں بول نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے حماد اظہر کا کہنا تھا کہ طاقت کاسرچشمہ عوام ہے اور عوام کو دوبارہ نکلنا پڑےگا۔

انہوں نے کہا کہ آج یہ لوگ عوام کے مینڈیٹ سے بھاگ رہے ہیں  لیکن ہم پی ڈی ایم کو بھاگنے نہیں دیں گے ، ہم ملک کو الیکشن کی طرف لے کر جائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کودیوارسےلگادیاگیاتاکہ چوروں کاراستہ صاف رہے اور آج یہچورڈاکو این آر او لے کر بھاگ رہےہیں۔

رہما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ آج بجلی کا یونٹ45 روپے ، برائلر چکن 4 سو روپے ہوگیاہے جبکہ ملک میں گیس نہیں اور روس سےسستاتیل نہیں لیا تاہم ملکی معاشی اصلاحات کیلئےایمرجنسی لگانےکی ضرورت ہے۔

ملک پر قابض کرپٹ اشرافیہ نے ملک کو مسائل کی دلدل میں دھکیل دیا ہے، علی زیدی 

دوسری جانب رہنما پی ٹی آئی علی زیدی نے کہا ہے کہ ملک کو بحرانوں سے نکالنے کے لیے عام انتخابات ناگزیر ہو چکے ہیں۔

Advertisement

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک پیغام میں علی زیدی نے کہا کہ ملک پر قابض کرپٹ اشرافیہ نے ملک کو مسائل کی دلدل میں دھکیل دیا ہے، یہ اشرافیہ خود کو آئین اور قانون سے بالاتر سمجھتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: عبوری حکومت مسئلے کا حل نہیں لیکن موجودہ حکومت سے بہتر ہوگی، حماد اظہر

انہوں نے کہا کہ امپورٹڈ حکمرانوں نے عوام کے حقوق سلب کیے ہوئے ہیں لیکن ہم کسی صورت اس ملک کو لٹیروں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑ سکتے ہیں۔

رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ غیر جمہوری حکومت سے ملک میں استحکام نہیں آ سکتا  اور پی ڈی ایم کو خوف ہے الیکشن کرائے گئے تو پی ٹی آئی جیت جائے گی، یہ ایک فیصلہ کن مرحلہ ہے، عوام عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان ان چوروں کے لئے ڈراؤنا خواب بن چکا ہے، قوم حوصلہ رکھے، کرپٹ حکمرانوں کے آخری دن چل رہے ہیں۔

رجیم چینج سازش نے 8 ماہ میں ملک کو نقصان پہنچایا ہے، فرخ حبیب

Advertisement

علاوہ ازیں رہنما پی ٹی آئی فرخ حبیب نے کہا کہ رجیم چینج سازش نے 8 ماہ میں ملک کو وہ نقصان پہنچایا ہے جو شائد کوئی دشمن بھی نہ پہنچا سکے جس کی وجہ سے معیشت سے منسلک تمام شعبے تباہ برباد ہوگے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہپاکستان میں براہ راست سرمایہ کاری 50% کم ہوئی ہے، جبکہ شہباز ذرداری صرف اپنےاین ار او 2 کے تحفظ میں لگے ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سارک سیکرٹری جنرل کا پہلا دورہ پاکستان، وزیراعظم سے ملاقات
وفاقی کابینہ کا فیض آباد دھرنا کمیشن تحقیقاتی رپورٹ پر عدم اطمینان کا اظہار
وفاقی کابینہ کا فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ پر عدم اعتماد کا اظہار
فیصل واوڈا کی رؤف حسن پر حملے کی مذمت
عالمی ادارہ صحت نے ملٹی نیشنل تمباکو کمپنیوں کے دعووں کی تردید کر دی
سگریٹ انڈسٹری میں ٹیکس چوروں کو نہیں چھوڑیں گے، خواجہ آصف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر