Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاکستان نے ایرانی جہاز توشکا کے عملے کو ایران کے حوالے کردیا

یہ عملہ گزشتہ روز امریکا کی جانب سے پاکستان کے سپرد کیا گیا تھا۔

اسلام آباد میں پاکستان نے ایرانی کنٹینر جہاز ایم وی توشکا کے 22 رکنی عملے کو ایرانی حکام کے حوالے کر دیا۔ یہ عملہ گزشتہ روز امریکا کی جانب سے پاکستان کے سپرد کیا گیا تھا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ایران سے تعلق رکھنے والے 22 افراد پر مشتمل عملے کو باقاعدہ طور پر ایرانی حکام کے حوالے کردیا گیا ہے جس سے ان کی وطن واپسی کا عمل مکمل ہوگیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ اس سے قبل امریکا نے اعتماد سازی کے اقدام کے طور پر ایم وی توشکا کے عملے کو پاکستان منتقل کیا تھا جس کے بعد پاکستان نے فوری طور پر ان کی واپسی کے انتظامات کیے۔

دفتر خارجہ نے بتایا کہ یہ اقدام ایران اور امریکا کے درمیان تعاون کے تحت مربوط انداز میں انجام پایا جب کہ پاکستان نے اس عمل میں سہولت کار کا کردار ادا کیا۔

ترجمان نے مزید کہا کہ پاکستان خطے میں امن و استحکام کے لیے ایسے اعتماد سازی کے اقدامات کا خیرمقدم کرتا ہے اور آئندہ بھی سفارتی سطح پر مثبت کردار ادا کرتا رہے گا۔

متعلقہ خبریں