Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

عید کا تیسرا روز؛ قربانی، دعوتوں اور سیر سپاٹوں کا سلسلہ جاری

عید کے تیسرے روز بھی مختلف شہروں میں اجتماعی اور انفرادی قربانیاں کی جا رہی ہیں

ملک بھر میں عیدالاضحیٰ کا تیسرا اور آخری روز مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے جہاں ایک جانب سنتِ ابراہیمی کی پیروی میں قربانی کا سلسلہ جاری ہے تو دوسری جانب عوام دعوتوں اور سیر و تفریح میں مصروف ہے۔

عید کے تیسرے روز بھی مختلف شہروں میں اجتماعی اور انفرادی قربانیاں کی جا رہی ہیں جبکہ گھروں میں عزیز و اقارب اور دوست احباب کی آمد کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

روایتی عید پکوانوں میں بریانی، کباب، تکہ بوٹی، قورمہ اور مٹن کڑاہی خصوصی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں جن سے مہمانوں کی تواضع کی جا رہی ہے۔

دوسری جانب کئی افراد قربانی کے گوشت سے پیشہ ورانہ ذائقے کے کھانے تیار کروانے کے لیے معروف باورچیوں اور کبابیوں کی خدمات بھی حاصل کر رہے ہیں۔

جن شہریوں نے عید کے پہلے یا دوسرے روز قربانی کا فریضہ ادا کر لیا تھا وہ آج مہمانوں کی میزبانی، رشتہ داروں سے ملاقاتوں اور تفریحی سرگرمیوں میں مصروف دکھائی دے رہے ہیں۔

مزیدار کھانوں اور عید کی خوشیوں کے ساتھ بچے اور بڑے پارکوں، ساحلی مقامات اور دیگر تفریحی مراکز کا رخ کر رہے ہیں تاکہ تعطیلات کے آخری دن کو بھرپور انداز میں انجوائے کیا جا سکے۔

متعلقہ خبریں