Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

وفاقی بجٹ میں ہائبرڈ اور الیکٹرک گاڑیوں سے متعلق آئی ایم ایف کا بڑا فیصلہ

آئندہ وفاقی بجٹ میں ہائبرڈ اور الیکٹریکل گاڑیوں پر 18 فیصد سیلز ٹیکس عائد کرنے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں، ذرائع

آئی ایم ایف نے آئندہ وفاقی بجٹ میں ہائبرڈ اور الیکٹریکل گاڑیوں پر سیلز ٹیکس چھوٹ برقرار رکھنے کی درخواست ماننے سے انکار کردیا۔

 ذرائع وزارت صنعت و پیداوار کے مطابق عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے مطالبے پر آئندہ وفاقی بجٹ میں ہائبرڈ اور الیکٹریکل گاڑیوں پر 18 فیصد سیلز ٹیکس عائد کرنے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ہائبرڈ اور الیکٹریکل وہیکل پر سیلز ٹیکس چھوٹ ختم ہونے سے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ ہو گا۔ گزشتہ مالی سال کے دوران مجموعی طور پر 45 ہزار گاڑیاں درآمد کی گئی تھی رواں مالی سال 40 ہزار تک محدود رہنے کا تخمینہ ہے۔

ذرائع وزارت صنعت و پیداوار نے بتایا کہ آئندہ مالی سال 2026-27 بجٹ میں سیلز ٹیکس کی چھوٹ اور رعایتیں مزید محدود اور ختم ہوسکتی ہیں۔ ای وی پر سیلز ٹیکس 1 فیصد سے بڑھا کر 18 فیصد، ہائی برڈ گاڑیوں پر 8 فیصد کا رعایتی سیلز ٹیکس ختم کر کے 18 فیصد پر لایا جاسکتا ہے۔

ذرائع  کے مطابق آئندہ مالی سال کے بجٹ میں ہائبڑد اور ای وی گاڑیوں سمیت سولر پینلز پر سیلز ٹیکس 10 سے بڑھا کر 18 فیصد کیے جانے کا امکان ہے۔ رواں مالی سال 2025-26 میں جولائی سے اپریل کے دوران تقریبا 38 ہزار گاڑیاں درآمد کی جاچکی ہیں۔

متعلقہ خبریں