اسلام آباد: پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان باہمی شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق ہوگیا ہے۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے یورپی یونین کی اعلیٰ نمائندہ کایا کالاس کی ملاقات 8 ویں اسٹریٹجک مذاکرات سے قبل ہوئی جس میں دوطرفہ تعلقات کے مثبت فروغ پر اطمینان کا اظہار کیا گیا اور تعلقات مزید بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔
اس موقع پر دونوں رہنماؤں کے دوران علاقائی و عالمی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے یورپی یونین کی اعلیٰ نمائندہ خارجہ امور اور یورپین کمیشن کی نائب صدر کایا کالاس کے ہمراہ مشترکہ پریس بریفنگ دیتے ہو ئے کہا کہ یورپین یونین کی اعلیٰ نمائندہ کو پاکستان آمد پر خوشی آمدید کہتے ہیں۔
Deputy Prime Minister/Foreign Minister Senator Mohammad Ishaq Dar @MIshaqDar50 met with the EU HR/VP Ms. Kaja Kallas @kajakallas, today in Islamabad.
During the meeting, both sides acknowledged the positive trajectory of Pakistan-EU ties and agreed to further strengthen the… pic.twitter.com/xJAVuE3MG0
— Ministry of Foreign Affairs – Pakistan (@ForeignOfficePk) June 1, 2026
انہوں نے کہا کہ پاکستان اور یورپین یونین کے درمیان تعاون مثنت مثبت سمت میں آگے بڑھ رہا ہے، یورپین یونین کے ساتھ تعمیری روابط کے لیے پرعزم ہیں۔
دوسری جانب یورپین کمیشن کی نائب صدر کاجا کالاس کا کہنا تھا کہ پاکستان خطے کی بڑی طاقت ہے، پاکستان جی ایس پی پلس اسٹیٹس رکھتا ہے، تجارت کے ساتھ ساتھ دیگر شعبوں میں بھی ہم مل کر کام کر رہے ہیں۔
کایا کالاس نے کہا کہ پاکستان، یورپی یونین شراکت داری تجارتی لحاظ سے اہم، معاشی ترقی کی ضامن ہے، سال 2026 کا اصل ہدف پاکستان یورپی یونین تعلقات کو مزید مضبوط اور مستقبل پر مبنی بنانا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان امریکا ایران کے درمیان مرکزی ثالث ہے، پاکستان کی کوششیں قابل تعریف ہیں۔
واضح رہے کہ کایا کالاس کا یہ دورہ پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان اعلیٰ سطحی سیاسی روابط کے تسلسل کی عکاسی کرتا ہے اور دونوں فریقوں کے اس مشترکہ عزم کو اجاگر کرتا ہے کہ پاکستان۔یورپی یونین شراکت داری کو مزید مستحکم بنایا جائے۔


















