اسلام آباد: قومی اسمبلی اور سینیٹ کا اجلاس کل طلب کر لیا گیا جبکہ سالانہ بجٹ 12 جون کو پیش کیا جائے گا۔
قومی اسمبلی کا اجلاس کل شام 5 بجے جبکہ سینیٹ کا اجلاس کل شام 4 بجے طلب کیا گیا ہے، دونوں اجلاس طلب کرنے کی سمری صدر مملکت آصف علی زرداری کو بھجوا دی گئی ہے۔
اس حوالے سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں وفاقی وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری نے کہا کہ بجٹ 12 جون کو پیش کیے جانے کا امکان ہے جبکہ وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب قومی اسمبلی میں مالی سال 2026.27 کا وفاقی بجٹ پیش کریں گے۔
قومی اسمبلی اور سینیٹ کا اجلاس بلانے کے لئے سمری بھیج دی ہے
قومی اسمبلی کا اجلاس 10 جون کو شام پانچ بجے بلانے کی تجویز ہے
سینیٹ کا اجلاس 10 جون کو چار بجے بلانے کی سمری بھیجی گئی ہے
امکان ہے کہ بجٹ 12 جون کو پیش کیا جائے گا
— Dr. Tariq Fazal Ch. (@DrTariqFazal) June 9, 2026
















