Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاکستان نے افغان سرحد پر دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا، 26 خوارج مارے گئے: تارڑ

بیرونی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کا ملک سے مکمل خاتمہ کیا جا جائے گا، عطا تارڑ

وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے پاکستان میں حالیہ دہشتگردی کے واقعات پر، جوابی کارروائی سے متعلق اہم بیان میں کہا کہ پاکستان میں حالیہ دہشت گرد حملوں کے بعد پاک افغان سرحدی علاقوں میں فتنہ الخوارج کے اہم دہشت گرد ٹھکانوں اور محفوظ پناہ گاہوں کو نشانہ بنایا گیا۔

عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ ان کارروائیوں میں بھارت کے حمایت یافتہ 26 خوارج ہلاک ہوئے یہ کارروائیاں 9 جون 2026 کو موسیٰ درہ میں فیڈرل کانسٹیبلری کی چوکی پر حملہ، 2 جون 2026 کو شمالی وزیرستان میں فوجی چوکی پر بارود سے بھری گاڑی کے ذریعے خودکش حملہ اور 9 مئی 2026 کو بنوں پولیس اسٹیشن پر خودکش حملے کے بعد کی گئیں مستند خفیہ معلومات کی بنیاد پر فتنہ الخوارج کے کیمپوں اور ٹھکانوں پر انتہائی مؤثر انداز میں کارروائی کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ اس دوران چار اہم اہداف مکمل طور پر تباہ کر دیے گئے، جن میں ایک تربیتی مرکز، ایک محفوظ ٹھکانہ، اسلحے اور گولہ بارود کا ذخیرہ، اور فتنہ الخوارج کے کمانڈروں علیم خان خوشحالی اور اختر محمد جانی خیل کے مراکز شامل تھے۔

وفاقی وزیرِ اطلاعات نے بتایا کہ پاکستان ہمیشہ خطے میں امن اور استحکام کا خواہاں رہا ہے، لیکن اپنے شہریوں کی جان و مال کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے وفاقی ایپکس کمیٹی کی جانب سے منظور کردہ ویژن “عزمِ استحکام” کے تحت پاکستان کی سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے دہشت گردی کے خلاف اپنی کارروائیاں پوری قوت سے جاری رکھیں گے۔

 عطاء اللہ تارڑ نے مزید کہا کہ بیرونی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کا ملک سے مکمل خاتمہ کیا جا جائے گا۔

متعلقہ خبریں