Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

مستحق خاندانوں کیلئے خوشخبری؛ بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام کے بجٹ میں بڑا اضافہ

بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کا بجٹ 838 ارب روپے تک پہنچ گیا

وفاقی حکومت نے مالی سال 2026-27 کے بجٹ میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کے لیے مختص فنڈز میں بڑا اضافہ کردیا ہے۔

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے بجٹ تقریر کے دوران بتایا کہ پروگرام کے لیے 838 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں جو گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں 17 فیصد زیادہ ہیں۔

بجٹ دستاویزات کے مطابق گزشتہ سال بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے لیے 716 ارب روپے رکھے گئے تھے جنہیں بڑھا کر 838 ارب روپے کردیا گیا ہے۔

حکومت کا کہنا ہے کہ فنڈز میں اضافے کا مقصد کم آمدنی والے اور مستحق خاندانوں کو مزید مالی معاونت فراہم کرنا ہے۔

متعلقہ خبریں