اسٹیٹ بینک کے مطابق مئی 2026 میں ملک کا کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس 460 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جبکہ مارچ 2026 میں یہ ماہانہ سطح 1.13 ارب ڈالر تک پہنچ گئی تھی۔
جولائی تا مئی مالی سال 2025-26 کے دوران کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس مجموعی طور پر 260 ملین ڈالر رہا جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں 1.62 ارب ڈالر کے مقابلے میں نمایاں طور پر کم ہے۔
اپریل 2026 میں کرنٹ اکاؤنٹ 280 ملین ڈالر خسارے میں چلا گیا تھا تاہم مئی میں دوبارہ سرپلس میں واپسی ہوئی۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق بیرونی شعبے کی مجموعی صورتحال اس عرصے میں نسبتاً مستحکم رہی۔
اعداد و شمار کے مطابق ترسیلاتِ زر اور برآمدات نے بیرونی کھاتوں کے توازن کو سہارا دیا تاہم مجموعی سرپلس میں گزشتہ سال کے مقابلے میں کمی دیکھی گئی۔
















