اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوگئے تاہم یہ معاہدہ فوری طور پر نافذ العمل ہوگا۔
شہباز شریف نے ایکس پر اپنے بیان میں کہا کہ ایران جلد آبنائے ہرمز دوبارہ کھول دے گا جبکہ سوئٹزرلینڈ میں 19 جون کو اس حوالے سے ایک تاریخی تقریب منعقد کی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اور قطر اس تقریب کی میزبانی میں شریک ہوں گے اور تکنیکی سطح کے مذاکرات کا آغاز بھی اسی تاریخ سے ہوگا۔
I am honoured to announce that the historic ‘Islamabad Memorandum of Understanding’ has been electronically signed today between the United States of America and the Islamic Republic of Iran. The Memorandum has been signed by honourable Presidents of both the countries and also…
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) June 18, 2026
وزیراعظم نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سفارتی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی قیادت نے ایک بڑے ممکنہ تصادم کو روکنے میں اہم کردار ادا کیا، امریکی مذاکراتی ٹیم کی خدمات کو بھی خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
شہباز شریف نے ایرانی قیادت، بشمول سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای اور صدر پزشکیان کی کوششوں کو امن کے لیے اہم قرار دیا اور خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان، قطر، سعودی عرب، ترکیہ اور مصر کے کردار کو بھی سراہا۔
وزیراعظم نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کے کردار کو خصوصی طور پر اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کی کوششیں اس پورے عمل میں مؤثر ثابت ہوئیں۔
انہوں نے ایرانی اور امریکی مذاکراتی ٹیموں کے ساتھ ساتھ باقر قالیباف، عباس عراقچی اور اسکندر مومنی کی خدمات کو بھی سراہا اور کہا کہ یہ اسلام آباد معاہدہ خطے میں مشترکہ خوشحالی اور امن کی نئی بنیاد ثابت ہوگا۔















