Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا کینیڈین وزیر خارجہ سے اہم ٹیلیفونک رابطہ

کینیڈین وزیر خارجہ نے امریکا اور ایران کے درمیان مفاہمت کے عمل میں پاکستان کے مثبت کردار کو سراہا

اسلام آباد: نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی کینیڈین وزیر خارجہ انیتا آنند سے ٹیلیفون پر گفتگو ہوئی ہے جس میں دوطرفہ تعلقات اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق گفتگو کے دوران کینیڈین وزیر خارجہ نے امریکا اور ایران کے درمیان مفاہمت کے عمل میں پاکستان کے مثبت اور تعمیری کردار کو سراہا اور کہا کہ پاکستان کی سفارتی کوششوں نے فریقین کے درمیان اعتماد سازی اور مذاکراتی ماحول بہتر بنانے میں مدد دی ہے۔

ترجمان کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ نے سوئٹزرلینڈ کے علاقے برگن اسٹاک میں فریقین کے درمیان مجوزہ ملاقات سے متعلق امور پر بھی گفتگو کی۔

اس موقع پر دونوں جانب سے پاکستان اور کینیڈا کے دوطرفہ تعلقات میں مثبت پیشرفت کو سراہا گیا اور مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دی جائے گی۔

متعلقہ خبریں