Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

حج 2027؛ 5 روز میں ایک لاکھ 7 ہزار 587 افراد کی رجسٹریشن مکمل

 85 ہزار درخواست گزاروں نے سرکاری اسکیم میں رجسٹریشن کرائی جبکہ 22  ہزار عازمین نے پرائیویٹ حج اسکیم کا انتخاب کیا۔

حج 2027 کی آن لائن رجسٹریشن کے پانچ دنوں میں اب تک ایک لاکھ 7 ہزار پانچ 587 افراد نے رجسٹریشن مکمل کرلی۔

 ‘پہلے آئیں، پہلے پائیں’ کی بنیاد پر حج 2027 کے لیے آن لائن رجسٹریشن کا عمل مسلسل چھٹے دن بھی کامیابی سے جاری ہے۔

 85 ہزار درخواست گزاروں نے سرکاری اسکیم میں رجسٹریشن کرائی جبکہ 22  ہزار عازمین نے پرائیویٹ حج اسکیم کا انتخاب کیا۔

پنجاب میں سب سے زیادہ 51,000 افراد ، سندھ میں 33,000 افراد ، خیبرپختونخوا میں  15,000 افراد ، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 5,500 ، بلوچستان میں 2,000 ، آزاد کشمیر میں 600 اور گلگت بلتستان میں 02 افراد نے رجسٹریشن کرائی۔

درخواست گزاروں میں 63 ہزار مرد اور 44 ہزار خواتین شامل ہیں جبکہ 56 ہزار افراد نے لانگ حج پیکج، 51 ہزار نے شارٹ حج پیکج کا انتخاب کیا۔

متعلقہ خبریں