پاک فوج، ایف سی بلوچستان اور پولیس کا مشترکہ آپریشن شعبان بلوچستان میں فتنہ الخوارج کے خلاف بھرپور انداز میں جاری ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق فورسز کی جانب سے دہشتگردوں کے خلاف فضائی اور زمینی کارروائیاں کی جا رہی ہیں، جن کے نتیجے میں خارجی دہشتگردوں کو بھاری نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ تازہ کارروائیوں کے دوران مزید 2 دہشتگردوں کے ہلاک ہونے کی مصدقہ اطلاعات ملی ہیں، جبکہ دہشتگردوں کی ایک گاڑی کو بھی کامیابی سے نشانہ بنایا گیا۔
سیکیرٹی ذرائع کے مطابق آپریشن شعبان میں اب تک ہلاک ہونے والے دہشتگردوں کی تعداد 85 ہوگئی ہے، جبکہ 5 جولائی سے اب تک آپریشن شعبان اور دیگر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں مجموعی طور پر 123 خارجی دہشتگردوں کو ہلاک کیا جا چکا ہے۔
سیکیورٹی فورسز کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں امن و امان کے قیام اور دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک آپریشن شعبان جاری رہے گا اور آخری دہشتگرد کے خاتمے تک کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔


















