Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بلوچستان میں ’آپریشن شعبان‘ جاری؛ فتنہ الہندوستان کے مزید 3 دہشت گرد ہلاک

فورسز کی مؤثر کارروائیوں کے دوران ہلاک دہشت گردوں کی مجموعی تعداد 88 ہوگئی

بلوچستان میں دہشت گردوں کے خلاف پاک فوج، فرنٹیئر کور (ایف سی) اور بلوچستان پولیس کا مشترکہ ’آپریشن شعبان‘ بھرپور انداز میں جاری ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بلوچستان میں جاری مشترکہ آپریشن شعبان کے دوران پاک فوج، ایف سی بلوچستان اور پولیس نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر مختلف علاقوں میں فضائی اور زمینی کارروائیاں کیں۔

ذرائع نے بتایا کہ سیکیورٹی فورسز کی جانب سے خارجیوں کو ہوائی اور زمینی کارروائیوں کے ذریعے نشانہ بنایا جارہا ہے، فورسز کی مؤثر کارروائیوں کے نتیجے میں خارجی دہشتگردوں کو بھاری نقصان کا سامنا ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز کی مؤثر کارروائیوں کے دوران مزید 3 دہشت گردوں کے جہنم واصل ہونے کی مصدقہ اطلاعات ہیں جبکہ ہلاک دہشت گردوں کی مجموعی تعداد 88 ہوگئی ہے۔

سیکیورٹی ذرائع نے مزید بتایا کہ پانچ جولائی سے اب تک آپریشن شعبان اور دیگر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں مجموعی طور 126 خارجی دہشت گرد جہنم واصل ہو چکے ہیں تاہم آخری دہشت گرد کے خاتمے تک بلوچستان میں آپریشن شعبان جاری رہے گا۔

متعلقہ خبریں