کراچی: گلشن اقبال میں الکوثر یونیورسٹی کے قریب موٹر سائیکل سوار افراد کی مبینہ فائرنگ سے پولیس موبائل میں سوار 2 اہلکار زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ گلشن اقبال میں الکوثر یونیورسٹی کے قریب پیش آیا، جہاں موٹر سائیکل پر سوار افراد نے مبینہ طور پر پولیس موبائل کو نشانہ بنایا۔
فائرنگ کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار زخمی ہوئے، جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس حکام موقع پر پہنچ گئے اور واقعے کی تفصیلات حاصل کی جارہی ہیں۔
دوسری جانب آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو نے واقعے کا نوٹس لیتے پوئے ایڈشنل آئی جی کراچی سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔
ترجمان کے کے مطابق زخمی پولیس اہلکاروں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے اور جائے وقوعہ کو فوری طور پر سیل کرکے تمام شواہد محفوظ بنانے کی ہدایت کردی گئی ہے۔
ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ واقعے کی ہر پہلو سے تحقیقات کی جائے گی اور ذمہ دار عناصر کو جلد از جلد گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لانے کے بھی احکامات جاری کیے گئے ہیں۔















