نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے عمان میں الجزائر کے وزیر خارجہ احمد عطاف سے اہم ملاقات کی، جس میں پاکستان اور الجزائر کے درمیان دوطرفہ تعلقات، باہمی تعاون اور علاقائی امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے تجارت، سرمایہ کاری، آئی ٹی، زراعت اور دیگر اہم شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔
دونوں وزرائے خارجہ نے دوطرفہ اور کثیرالجہتی سطح پر تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے لیے قریبی رابطے جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔
ملاقات کے دوران مقبوضہ مشرقی یروشلم، ایران سے متعلق حالیہ پیش رفت اور خطے کی مجموعی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق الجزائر کے وزیر خارجہ احمد عطاف نے خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کے تعمیری کردار اور سفارتی کوششوں کو سراہا۔
















