Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کراچی؛ میر رضا کیس میں بڑی پیش رفت، گولی کا خول مل گیا

پولیس کا کہنا ہے کہ برآمد ہونے والا خول 30 بور پستول کا ہے۔

کراچی: میر رضا کی لاش ملنے کے کیس میں پولیس کو اہم پیش رفت ملی ہے، جہاں لاش ملنے کے مقام کے قریب سے 30 بور پستول کا ایک گولی کا خول برآمد ہوا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق ایسٹ پولیس نے میر رضا کی لاش ملنے کے معاملے میں نرسری کے علاقے میں ایک بار پھر سرچنگ کا عمل جاری رکھا جس کے دوران ایک گولی کا خول برآمد ہوا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ برآمد ہونے والا خول 30 بور پستول کا ہے اور بظاہر یہ وہی گولی کا خول معلوم ہوتا ہے جو میر رضا کو لگنے والی گولی سے متعلق ہوسکتا ہے۔

پولیس کا کہنا تھا کہ گولی کا خول اس مقام سے کچھ فاصلے پر ملا ہے جہاں نوجوان کی لاش برآمد ہوئی تھی۔

پولیس کا مزید کہنا ہے کہ برآمد ہونے والے خول کو فارنزک تجزیے کے لیے لیبارٹری بھیجا جائے گا جب کہ نرسری کے علاقے میں سرچ آپریشن اے ایس پی کی نگرانی میں گزشتہ چار روز سے جاری تھا۔

متعلقہ خبریں