شام کی عدالت نے سابق صدر بشار الاسد کو غیرحاضری میں سزائے موت کا حکم دے دیا ہے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق عدالت نے بشار الاسد کو سنگین الزامات کے تحت سزا سنائی۔
عدالت نے بشار الاسد دور کے اہم سکیورٹی عہدیدار اور ان کے کزن عاطف نجیب کو بھی سزائے موت سنائی۔ عاطف نجیب فیصلے کے وقت عدالت میں موجود تھے، جہاں انہوں نے ملزمان کے لیے مخصوص لباس پہن رکھا تھا۔
عاطف نجیب شامی فوج میں بریگیڈیئر جنرل کے عہدے پر رہ چکے ہیں اور 2011 میں صوبہ درعا میں پولیٹیکل سکیورٹی برانچ کے سربراہ تھے۔
ان پر الزام تھا کہ انہوں نے درعا میں کریک ڈاؤن کی نگرانی کی جس کے بعد شام میں طویل خانہ جنگی کا آغاز ہوا۔
شامی عدالت کے مطابق بشار الاسد کو منصوبہ بندی کے تحت قتل اور دیگر سنگین جرائم کے مقدمات میں سزا سنائی گئی ہے۔
واضح رہے کہ بشار الاسد اور ان کے بھائی مہر الاسد دسمبر 2024 میں حکومت کے خلاف حملوں کے بعد شام چھوڑ کر روس منتقل ہوگئے تھے۔




















