رواں برس کا دوسرا مکمل سورج گرہن آج ہونے جارہا ہے تاہم کراچی سمیت پاکستان بھر میں 12 اگست کا سورج گرہن نظر نہیں آئے گا۔
ماہر فلکیات کے مطابق سورج گرہن پاکستانی وقت کے مطابق صبح 5 بجے سے 9 بج کر 15 منٹ تک جاری رہے گا۔
گرین لینڈ، آئس لینڈ اور شمالی اسپین میں مکمل سورج گرہن دیکھا جائے گا جبکہ یورپ، کینیڈا اور پرتگال کے مختلف علاقوں میں جزوی سورج گرہن نظر آئے گا۔
واضح رہے کہ 2026 کا پہلا سورج گرہن 17 فروری کو ہوا تھا۔















