ارضِ وطن سے تجدیدِ وفا کے ساتھ 79ویں جشنِ آزادی کا شاندار ٹیزر جاری کر دیا گیا۔
جاری کردہ پیغام میں قوم کو دعوت دی گئی ہے کہ چلو پھر سے مسکرائیں، شبِ آزادی کی رونق کو مزید بڑھائیں, ہاتھوں میں سبز ہلالی پرچم تھامے، پرچم کشائی کا فرض نبھائیں۔
یادگارِ فتح پر شب آزادی کی رونق بڑھا کر پرچم کشائی کا فرض نبھائیں، پاکستان ہمیشہ زندہ باد کی گونج بن کر 79واں جشن آزادی منائیں۔
واضح رہے کہ یادگارِ فتح پر شبِ آزادی 13/ 14 اگست کی رات ایک شاندار پروگرام منعقد ہو گا۔
















