پشاور: مبینہ طور پر شادی سے انکار پر نوجوان پر تیزاب پھینکنے اور فائرنگ کا مقدمہ لڑکی پر درج کرلیا گیا۔
پشاور کے علاقے چمکنی میں مبینہ طور پر شادی سے انکار پر ایک نوجوان پر تیزاب پھینکنے اور اس پر فائرنگ کرنے کا واقعہ پیش آیا ہے۔ پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں۔
پولیس کے مطابق واقعے کی ایف آئی آر تھانہ چمکنی میں درج کرلی گئی ہے جس میں ایک لڑکی کو نامزد کیا گیا ہے۔
ایف آئی آر کے متن کے مطابق 26 سالہ صدیق اللہ کے ایک لڑکی سے دوستانہ تعلقات تھے۔ الزام ہے کہ صدیق اللہ کی جانب سے شادی سے انکار پر لڑکی نے مبینہ طور پر اس پر تیزاب پھینک دیا۔
ایف آئی آر میں مزید کہا گیا ہے کہ تیزاب پھینکنے کے بعد لڑکی نے مبینہ طور پر صدیق اللہ پر فائرنگ بھی کی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

















