Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

میر رضا قتل کیس میں اہم پیش رفت، عدالت نے بڑا حکم دے دیا

عدالت نے تفتیشی افسر کو 7 ستمبر تک رپورٹ جمع کرانے کا حکم دے دیا

کراچی: 25 سالہ نوجوان تاجر میر رضا علی کے قتل کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔

جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں میر رضا قتل کیس کی سماعت ہوئی جہاں تفتیشی افسر سراج لاشاری عدالت میں پیش ہوئے۔

عدالت میں تفتیشی افسر نے مقدمے کی تفتیش سے متعلق رپورٹ جمع کرانے کے لیے مزید مہلت کی درخواست دائر کی جسے عدالت نے منظور کرلیا۔

عدالت نے تفتیشی افسر کو 7 ستمبر تک تفتیشی رپورٹ جمع کرانے کا حکم دے دیا۔

سماعت کے دوران مدعی کے وکیل ایڈووکیٹ دانیال حسین نے مؤقف اختیار کیا کہ تفتیشی افسر عدالت کو اب تک ہونے والی پیش رفت سے آگاہ کریں۔

تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ موبائل فون سمیت دیگر اشیاء کی فرانزک رپورٹس تاحال موصول نہیں ہوئی ہیں، رپورٹس آنے کے بعد تفتیش میں مزید پیش رفت متوقع ہے۔

یاد رہے کہ میر رضا کی وکلا ٹیم بھی سماعت کے دوران عدالت میں موجود تھی۔

متعلقہ خبریں