Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاکستان خطے میں امن و استحکام کے لیے کوششیں جاری رکھے گا، فیلڈ مارشل کی ایرانی اسپیکر سے ملاقات

امریکا کی بدنیتی امن کی راہ میں رکاوٹ ہے، باقر قالیباف

اسلام آباد: فیلڈ مارشل عاصم منیر نے ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر باقر قالیباف سے ملاقات ک، جس میں خطے میں امن و استحکام اور باہمی مفادات سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ایرانی میڈیا کے مطابق ملاقات میں امریکا کے کردار اور مفاہمتی معاہدے سے متعلق امور پر بھی گفتگو ہوئی۔

ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر باقر قالیباف نے کہا کہ امریکا کی بدنیتی امن کی راہ میں رکاوٹ ہے جب کہ ایران معاہدے کے تحت کیے گئے وعدوں پر عمل درآمد کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔

باقر قالیباف نے الزام عائد کیا کہ امریکا اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کی پاسداری میں بارہا ناکام رہا ہے۔

ملاقات کے دوران فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن اور استحکام کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔

ملاقات میں دونوں جانب سے خطے کی صورتحال اور امن کے لیے مشترکہ کوششوں کی اہمیت پر بھی زور دیا گیا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل چیف آف ڈیفنس فورسز، فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی سے ملاقات ہوئی تھی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

فیلڈ مارشل علاقائی امن و استحکام کے فروغ کی کوششوں کے تحت ایران کا دورہ کررہے ہیں۔ اس دوران عاصم منیر مشرق وسطیٰ میں تنازع کے پُرامن، پائیدار اور جامع حل کی کوششوں پر توجہ مرکوز کریں گے۔

یاد رہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان جاری جنگ کے دوران فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اس سے قبل بھی دو مرتبہ ایران کا دورہ کرچکے ہیں۔

حالیہ دورہ بھی ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب پاکستان خطے میں کشیدگی کم کرنے اور فریقین کے درمیان دیرپا جنگ بندی کیلئے سفارتی سطح پر سرگرم کردار ادا کر رہا ہے۔

متعلقہ خبریں